قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 99
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) تو رات اور انجیل میں خدا کا تصور : یہودیوں اور عیسائیوں کی مقدس کتاب کی ابتداء میں ہی یہ تحریر ہے: (الف) خدا نے ابتداء میں زمین و آسمان کو پیدا کیا۔خدا نے کہا روشنی ہو جا اور روشنی ہوگئی۔خدا نے روشنی کو دن کیا اور تاریکی کو رات۔(کتاب المقدس پرانا اور نیا عہد نامہ، پیدائش باب 1 ، آیت 1 تا 3) (ب) سُن اے اسرائیل خداوند ہمارا خدا ایک ہے تو اپنے سارے دل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری کتاب سے خداوند اپنے خدا سے محبت کر۔(استثناء ، باب 6 آیت 4) (ج) خدا کی مانند کوئی نہیں جو تیری مدد کے لئے آسمان پر اور اپنے جاہ وجلال میں افلاک پر سوار ہے۔استثناء ، باب 33 آیت 26) انجیل میں ذکر ہے کہ اور ہمیشہ کی زندگی یہ ہے کہ وہ تجھے خدائے واحد اور برحق اور بیسو ع مسیح کو جسے تو نے بھیجا ہے جانے۔(انجیل، یوحنا باب 17 آیت 4) 99 99