قندیلیں — Page 41
مبارک کا شملہ جو پیچھے لٹکتا رہتا تھا وہ ذرا لمبا ہوتا تھا۔ر اصحاب احمد جیلہ دہم ص ۲۵۶) الہی غیرت حضرت خلیفہ المسح الاول فرماتے ہیں کہ میری ایک بہن تھیں۔ان کا ایک لڑکا تھا۔وہ پیچش کے مرض میں مبتلا ہوا اور مر گیا۔اس کے چند روز بعد میں گیا۔میرے ہاتھ سے انہوں نے کسی پیچش کے مریض کو اچھا ہوتے دیکھا مجھ سے فرمانے لگیں کہ بھائی اگر تم آجاتے تو میرا لڑکا بچے ہی جاتا۔میں نے ان سے کہا کہ تمہارے ایک لڑکا ہوگا اور میرے سامنے پیچش کے مرض میں مبتلا ہو کر مر یگا۔چنانچہ وہ حاملہ ہوئیں اور ایک بڑا خوبصورت لڑکا پیدا ہوا۔پھر وہ پیچش کے مرض میں مبتلا ہوا۔ان کو میری بات یاد تھی۔مجھ سے کہنے لگیں کہ اچھادُعا ہی کرد۔میں نے کہا۔خدا تعالیٰ آپ کو اس کے عوض میں ایک اور لیہ کا دیگا لیکن اس کو تو اب جانے ہی دو۔چنانچہ وہ لڑکا فوت ہو گیا۔اور اس کے بعد ایک اور لڑکا پیدا ہوا۔جو زندہ رہا۔اب تک زندہ برسر روزگار ہے۔یہ الہی غیرت تھی۔مرقاة الیقین صفحه ۱۷۷-۱۷۸) سادگی کی حد سید نا حضرت اقدس مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کے عہد سعادت میں حضور اقدس کے ہاں گوجرہ کا ایک پہاڑی شخص ملازم تھا جو بہت ہی سادہ