قندیلیں

by Other Authors

Page 37 of 194

قندیلیں — Page 37

۳۷ رانی کے دانے کے برابر ایمان حضرت منشی ظفر احمد کپور معلوم کی ہی روایت ہے کہ ایک دن آنتقم مقابلہ پر نہ آیا۔اس کی جگہ مارٹن کلارک بیٹا۔یہ بہت ہے ادب اور گستاخ آدمی تھا۔اس نے ایک چند اور دن چند لنگڑے بولے اور باند ھے اکٹھے کر لئے اور لا کر بٹھا دیئے اور کہا کہ آپ کو مسیح ہونے کا دعویٰ ہے ان پر ہاتھ پھیر کر اچھا کر دیں۔اگر ایسا ہوگیا تو ہم اپنی اصلاح کرلیں گے۔اس وقت جماعت میں ایک سناٹا سا پیدا ہو گیا۔حضرت مسیح موعود نے جواباً ارشد فرمایا کہ ہمارے ایمان کی علامت جو کلام اللہ نے بیان فرمائی ہے یعنی استجابت دعا اور تین اور علامتیں حضور نے بیان فرمائیں۔یعینی فصاحت و بلاغت اور فہم کلام اللہ اور امور غیبیہ کی پیشگوئیاں۔اس میں تم ہماری آزمائش کر سکتے ہو اور اس جلسہ میں کر سکتے ہو۔الیکن مسیح نے تمہارے ایمان کی یہ علامت قرار دی ہے کہ اگر تم میں رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان ہوگا تو لنگڑوں لوگوں کو چنگا کر دو گے اور پہاڑوں کو اپنی جگہ سے ہل سکو گے لیکن میں تم سے اتنے بڑے نشان تو نہیں مانگتا۔میں ایک جوتی الٹا دیتا ہوں۔اگر وہ تمہار اشارے سے سیدھی ہو جائے تو میں سمجھوں گا کہ تم میں رائی کے دانے کے برابر ایمان ہے۔اس وقت جس قدر مسلمان تھے خوش ہو گئے اور فریق ثانی مارٹن کلارک کے ہوش گم ہو گئے۔( اصحاب احمد - جلد چهارم صفحه ۸۶) اللہ تعالیٰ اس سمبر مضمون سمجھا دیگا حضرت مولوی عبدالکریم صاحب اپنی تصنیف سیر مسیح موعود میں تحریر فرماتے ہیں کہ :