قندیلیں

by Other Authors

Page 32 of 194

قندیلیں — Page 32

۳۲ نمازیں جمع کرنے کا جواز حضرت منشی ظفر احمد صاحب فرماتے ہیں :- حضور کے عہد مبارک میں ایک دفعہ قادیان میں زیادہ عرصہ تک عبادتیں جمع ہوتی رہیں۔مولوی محمد احسن صاحب نے دعوی نور الدین صاحب کو خط لکھا کہ بہت دن عبادتیں جمع کرتے ہو گئے ہیں لوگ اعتراض کریں گے تو ہم اس کا کیا جواب ہمیں گے حضرت مولوی صاحب نے جواب دیا کہ انہیں سے پوچھو یعنی (حضرت صاحب سے) مولوی انوار حسین صاحب شاہ آبادی اس خط و کتابت میں قاصد تھے۔ان سے مجھے اس کا حال معلوم ہوا تو میں نے حضرت صاحب سے جا کر عرض کر دی۔ا سوقت تو حضور نے کچھ نہ فرمایا لیکن بعد عصر جب حضور معمولاً بیت الذکر میں چھت پر تشریف فرما تھے تو آپ نے ناراضگی کا اظہار فرمایا کہ ایسے اعتراض دل میں کیوں اٹھتے ہیں۔کیا حدیثوں میں نہیں آیا کہ وہ مسیح موعود) نمازہ جمع کرے گا ویسے تو جمع نماز کا حکم عام ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنے کاموں میں اس قدر منہمک ہوگا کہ اس کو نمازیں جمع کرنی پڑیں گی۔اس وقت سید محمد احسن صاحب زار زار رو ر ہے تھے اور توبہ کر رہے تھے۔ر اصحاب احمد جلد چہارم صفحه ۱۵۲) ہمارا کیا ہے۔رات گزر جائیگی ایک دفعہ جلسہ سالانہ پر بہت دوست آئے تھے جن کے پاس کوئی پارچہ سرمائی نہ تھا۔ایک شخص نبی بخش نمبر دار ساکن بٹالہ نے اندر سے لحاف بچھونے