قندیلیں

by Other Authors

Page 23 of 194

قندیلیں — Page 23

۲۳ امانت حضرت منشی ظفر احمد صاحب لکھتے ہیں کہ ایک دفعہ حضور لیٹے ہوئے تھے اور سید فضل شاہ صاحب نے اشارہ کر کے مجھے کہا کہ یہاں جیب میں کچھ سخت چیز پڑی ہے۔میں نے ہاتھ ڈال کو نکال دی تو حضور کی آنکھ کھل گئی آدھی ٹوٹے ہوئے گھڑے کی ایک چینی اور دو ایک ٹھیکرے میں پھینکنے لگا تو حضور نے فرمایا۔یہ میاں محمود نے کھیلتے کھیلتے میری جیب میں ڈال دیئے۔آپ پھینکیں نہیں میری جیب میں ہی ڈال دیں۔کیونکہ انہوں نے ہمیں امین سمجھ کر اپنے کھیلنے کی چیز رکھی ہے۔وہ مانگیں گے تو ہم کہاں سے دیں گے پھر وہ جیب میں ہی ڈال لئے۔در دایات نلفر - اصحاب احمد جلد چهارم صفحه ۹۹) دعا سے صحت حضرت مسیح موعود تذكرة اشتہاد میں “ میں تحریر فرماتے ہیں کہ میرا ارادہ تھا کہ گورداسپور ایک مقدمہ میں جانے سے پہلے اس کتاب کو مکمل کرلوں اور اسے اپنے ساتھ لے جاؤں مگر مجھے شدید درد گردہ ہو گیا اور میں نے سمجھا کہ یہ کام نہیں ہو سکے گا۔اس وقت میں نے اپنے گھر والوں (یعنی حضرت نصرت جہاں سے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں آپ آمین کہتی جائیں۔چنانچہ میں نے شہزادہ عبداللطیف شہید کی روح کو سامنے رکھ کر دعا کی کہ الہی ! اس شخص نے تیرے لئے قربانی کی ہے اور اس کی عربیت کے لئے یہ کتاب لکھنا چاہتا ہوں تو اپنے فضل سے مجھے صحت عطا فرما چنانچہ آپ