قندیلیں

by Other Authors

Page 142 of 194

قندیلیں — Page 142

۱۴۲ میں ان سے لپٹ گئی اور بہت پیار کیا۔پھر ضبط ٹوٹ گیا۔۔۔۔نہیں نے عرض کیا۔میری جان ! مجھے ہر رنگ میں منظور ہے۔بس اپنے رحم سے اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور آپ کو آخری سانس تک یہ توفیق ملتی چلی جائے۔میرا رازق میرا رب ہے اور وہ میرے لئے کافی ہے۔) - ۰ ۰ د خالد - حضرت چوہدری صاحب نمبر ۱۳۹۰ علالت اور صحت حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی فرماتے ہیں کہ جب عزیزم اقبال حمد کی عمر سات آٹھ سال کی تھی۔وہ پرائمری میں پڑھتا تھا۔اس کی والدہ اپنے میکے گئی ہوئی تھی۔وہ میرے پاس لاہور میں اکیلا تھا کہ ان دنوں ایک غیر احمدی مولوی اللہ وہ جو مشہور واعظ تھے وہ ایک دن ہمارے گھر پہ آئے اور عزیزم اقبال سے باتیں کرتے رہے۔ان کے سوالات کے جوابات اس نے باوجود صفر سنی کے بہت معقول اور عمدہ دیئے۔تو وہ بہت متاثر ہوئے اور بار بار کہتے کہ یہ لڑکا آفت ہے۔اس نے مجھ جیسے جہاندیدہ کو ساکت کر دیا اور جو بات بھی میں نے اس سے دریافت کی ہے اس کا حیرت انگیز جواب دیا ہے جو بنی دو مولوی صاحب عزیز اقبال احمد کے متعلق حیرت کا اظہار کرتے ہوئے گھر سے باہر نکلے۔اقبال احمد کو شدید بخار اور سارے جسم میں درد شروع ہوگئی۔اور اسکی آنکھیں استقدر متورم ہوگئیں کہ نظر یار کل بند ہوگئی ہیں نے محسوس کیا کہ شاید اس حاسد ملاں کی نظر بد کا اثر ہوا ہے اور اس کی زہریلی توجہ سے بچہ بیمار ہو گیا ہے۔کیونکہ نظر بد کا لگنا بھی نظام قانون طبعی کے سلسلہ تاثرات سے تعلق رکھتا ہے