قندیلیں

by Other Authors

Page 121 of 194

قندیلیں — Page 121

۱۲۱ لکھ دیتا۔یہ سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا کہ اچانک عزیز صاحب نے ایک عورت کو اپنی طرف آتے دیکھا۔مجھے فرمانے لگے آپ اسے مصروف رکھیں ہیں اس خاتون کو لاتا ہوں۔گونگا بہرہ شخص یہ منظر دیکھ رہا تھا۔عزیز صاحب نے اس عورت سے بات کرنے کی کوشش کی مگر وہ بات سننے پر آمادہ نہ ہوئی اور عزیز صاحب تھک ہار کر واپس پہنچ پر تشریف فرما ہوئے۔گونگا ہو شیار اور سمجھ دار تھا۔اس نے اخبار کے ایک حصہ پر عزیز صاحب کو لکھ دیا کہ : (you could not catch her) کچھ مزید خط و کتابت والی گفتگو کے بعد یہ شخص اٹھا اور اخبار پر لکھا :- I would like to donate 5 pounds to the beautiful work you are doing عزیز صاحب نے کہا چلو ہمارا خرچے تو نکل آیا۔ہال کا کرایہ ۵ پونڈ ہی تھا۔والفضل ۱۷ جنوری ۹۹اد صفحه ۳ ) ایک عجیب واقعہ ایک بار ایک رومن کیتھولک پادری سیٹھ عبداللہ الہ دین صاحب کے مکان پر آیا اور آپ کو بڑے جوش کے ساتھ عیسائیت کی تبلیغ کی۔آپ خاموشی سے ان کی باتیں سنتے رہے اور دوران گفتگو کبھی کبھار کوئی نقطہ نگاہ بھی بیان فرما جاتے۔آپ جب اس سے مخاطب ہو کر کچھ فرماتے تو بجائے خاموشی سے سننے کے وہ بار بار بول پڑتا۔اس پر آپ نے اس سے کہا کہ جب آپ بات کرتے ہیں تو میں نہایت خاموشی سے سنتا ہوں لیکن آپ ایسا نہیں کرتے میری بات