قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل — Page 44
قدرت ثانیہ کا دور اوّل ان کتب کے دلائل و براہین کی طرف دل مائل ہوتے ہیں۔مبارک وہ جس نے یہ کتب حاصل کر کے انہیں بغور پڑھا۔ان کتب کا مطالعہ ہر اس شخص کے لئے ضروری ہے جو قرآن مجید کے مشکل مقامات کو حل کرنے اور انہیں سمجھنے کا مشاق ہے۔کیونکہ ان میں ہر ایسی چیز کی خوشبو پائی جاتی ہے جو کسی طالب و سالک کی خواہش ہو سکتی ہے۔یہ کتا بیں ان باغات کی طرح ہیں جن میں مرغوب وشیر میں پھل بکثرت پائے جاتے ہیں ان کتب میں فخر المسلمین بلند ہمت مفکر نے نہایت عمدہ تفسیری نکات اور اعلیٰ پایہ کی تحقیق کے نتائج درج ہیں۔۔۔آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد 5 ص (583'584) -1 فصل الخطاب المقد م اہل الکتاب حضرت خلیفہ اول کی یہ معرکۃ الارا کتاب جو عیسائیت کے رڈ میں لکھی گئی۔آپ کی جملہ تصانیف میں امتیازی شان رکھتی ہے۔اس کتاب کی وجہ تالیف خود حضرت خلیفہ اول کی زبانی درج ذیل ہے: میں جب حضرت مرزا صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے آپ سے پوچھا کہ آپ کی مریدی میں کیا مجاہدہ کرنا چاہیے۔کہ خدا تعالیٰ کی محبت میں ترقی ہو۔آپ نے فرمایا کہ میں یہ مجاہدہ بتاتا ہوں کہ آپ عیسائیوں کے مقابلہ میں ایک کتاب لکھیں۔مجھ کو عیسائی مذہب سے واقفیت نہ تھی۔کہ کیا کیا اعتراض ہوتے ہیں۔اور پھر یہ میں اپنے آپ کو کبھی فرصت میں نہیں رکھتا اور اس کلام کے لئے فراغت اور فرصت کی بھی ضرورت تھی۔“ (مرقاة اليقين) لیکن فصل الخطاب کے لکھنے کا سامان خدا نے غیب سے فرمایا حضرت خلیفہ اول اس ایمان افروز نصرت الہی کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: (44)