قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 72 of 365

قسمت کے ثمار — Page 72

شوکت عطا کرے گا اس کی تکفیر و تکذیب اور مخالفت شروع کر دی اور سورج کی طرح چمکتے ہوئے روشن دلائل سے آنکھیں بند کر کے مخالفت برائے مخالفت کی مہم شروع کر دی۔بظاہر تو یہ مخالفت آنے والے مہدی کی تھی مگر در حقیقت یہ مخالفت آنحضرت مالی ایلام کی تھی جنہوں نے اس کی آمد کی پہلے سے خبر دے رکھی تھی۔یہی وجہ ہے کہ آج عالم اسلام مجسم سوال بنا ہوا یہ پوچھ رہا ہے کہ آخری زمانے کی سب علامات تو پوری ہو چکی ہیں مگر امام مہدی کہاں ہے؟ اور یہ بھی کہ افضل النبیین حضرت محمد سلا می ایستم کی امت کے حصہ میں اب ذلت نا کامی اور نامرادی ہی رہ گئی ہے؟ اس سوال کا جواب اس زمانے کے مامور کے سوا اور کوئی نہیں دے سکتا۔آپ فرماتے ہیں:۔۔۔۔یہ عاجز بھی اس صدی کے سر پر خدا تعالیٰ کی طرف سے مجدد کا خطاب وو پاکر مبعوث ہوا اور جس نوع اور قسم کے فتنے دنیا میں پھیل رہے تھے ان کے رفع اور دفع اور قلع قمع کے لئے وہ علوم اور وسائل اس عاجز کو عطا کئے گئے کہ جب تک خاص عنایت الہی ان کو عطا نہ کرے کسی کو حاصل نہیں ہو سکتے۔“ آپ عالی سلام فرماتے ہیں : روحانی خزائن جلد 5 - کرامات الصادقین ص 45) ”اگر تم ایماندار ہو تو شکر کرو اور شکر کے سجدات بجالاؤ کہ وہ زمانہ جس کا انتظار کرتے کرتے تمہارے بزرگ آباء گزر گئے اور بے شمار روحیں اس شوق میں ہی سفر کر گئیں وہ وقت تم نے پالیا۔اب اس کی قدر کرنا یا نہ کرنا اور اس سے فائدہ اٹھانا یا نہ اٹھانا تمہارے ہاتھ میں ہے۔“ (روحانی خزائن جلد 3 فتح اسلام ص 7) الفضل انٹرنیشنل 19 مارچ 2004 00 72