قسمت کے ثمار — Page 44
آج بھی اپنی ہستی کے زندہ نشان ظاہر کر رہا ہے۔دنیا کی اندھی آنکھیں دیکھیں یا نہ دیکھیں اور بہرے کان سنیں یا نہ سنیں لیکن یہ امرائل ہے کہ خدا کا دین پھیل کر رہے گا۔خدا نے جو وعدے کئے وہ کچھ تو پورے ہو چکے ہیں اور باقی آئندہ پورے ہوں گے اور آئندہ جو کچھ ظاہر ہوگا ہمیں اس کیلئے تیار رہنا چاہئے۔جن کندھوں پر سلسلہ کا بوجھ پڑنے والا ہے چاہئے کہ وہ ہمت کے ساتھ اس بوجھ کو اٹھا ئیں یہاں تک کہ محمد رسول اللہ صلی ا یلم کی بادشاہت پھر دنیا میں قائم ہو جائے۔میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ زندگی کی آخری گھڑی تک مجھے اپنے دین کی خدمت کرنے کی توفیق دے اور آپ لوگوں کو بھی اللہ تعالیٰ خدمت دین کی توفیق دے اور آپ اس وقت تک صبر نہ کریں جب تک اسلام دوبارہ ساری دنیا پر غالب نہ آجائے۔(سوانح فضل عمر جلد چہارم صفحه 127 ) خدا کرے کہ ہم جماعت کی روایات کے امین بن کر شاہراہ غلبہ اسلام پر آگے بڑھتے چلے جائیں۔وباللہ التوفیق۔44 الفضل انٹرنیشنل 9 جنوری 2004