قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 358 of 365

قسمت کے ثمار — Page 358

نہج البلاغه نہج البلاغہ حضرت علی بنی نہ کرم اللہ وجہ کے خطبات ، مکتوبات اور ملفوظات کا مجموعہ ہے اس کتاب کی تالیف و ترتیب جناب سید رضی کی محنت شاقہ اور سلسل تو جہ اور دیسی کی مرہون منت ہے۔حضرت علی ان کے بیان کردہ فقہی مسائل علم نحو کے متعلق آپ کی رہنمائی ، شجاعت و بہادری کے ساتھ ساتھ نفیس علمی مذاق اور رکھ رکھاؤ آپ کے نمایاں اوصاف ہیں۔آنحضرت سلایا کہ تم پر نو جوانوں میں سے سب سے پہلے ایمان لانے کی سعادت حضور صلی ما ای ایم کے زیر کفالت اور زیر تربیت رہنے کی سعادت۔ہجرت کے وقت مکہ والوں کی ان امانتوں کی واپسی کیلئے جو حضور صلی سیستم کے پاس تھیں۔آپ کا آنحضرت سال یا یہ ہم کے بستر پر سونا اور اس مقصد کیلئے پیچھے رہ جانا۔آپ کی اولیات میں سے ہے۔حضور صلی ال ایتم کی قیادت میں غزوات میں شرکت اور داد شجاعت دینا تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔حضرت ابوبکر ، حضرت عمرؓ اور حضرت عثمان کی خلافت کے زمانہ میں آپ ایک بیدار مغز مشیر و ساتھی کے طور پر نہایت عمدہ خدمات بجالاتے رہے۔نہج البلاغہ میں قریباً سواد وسو چھوٹے بڑے خطبات و تقاریر ہیں۔اسی کے قریب مکتوبات ہیں۔مختلف مواقع کی نصائح وغیرہ کی تعداد اڑھائی سو ہے اور متفرق اقوال کم و بیش ساڑھے چار سو ہیں۔آپ کے ایک خطبہ کا ابتدائی حصہ جس میں آپ نے اللہ تعالیٰ کی عظمت و شان بیان فرمائی ہے درج ذیل ہے: تمام تعریف وحمد اللہ کیلئے ہے جو اپنی طاقت کے لحاظ سے سب سے بلند و بالا ہے۔اپنی عطاء وسخا کی وجہ سے قریب ہے ہر قسم کا فائدہ ومنافع اس کی طرف سے ملتا ہے۔ہر مصیبت و ابتلا کو وہی دور کرتا ہے۔میں اس کے احسانات انعامات پر اس کا 358