قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 296 of 365

قسمت کے ثمار — Page 296

حضرت مولوی محمد دین صاحب رضی اللعنه ایک مثالی داعی الی اللہ 1981-1983) دبلا پتلا جسم قدسر پر بھورے رنگ کی ڈھیلی ڈھالی کھال کی ٹوپی۔آنکھوں پر پرانی طرز کا گول شیشوں کا چشمہ۔سفید لمبی ہلکی ہلکی داڑھی ،سفید رنگ کا بہت سادہ کرتہ پاجامہ اور ایک کوٹ جو کبھی ہلکے رنگ کا ہوگا مگر کثرت استعمال سے سفید ہو چکا تھا۔پاؤں میں سادہ فلیٹ بوٹ بلکہ کبھی کبھی اس تکلف سے بھی آزاد سادہ سی ربڑ کی چپل پہنے دفتر کے برآمدے میں کوئی انگریزی اخبار پڑھتے ہوئے۔ہر گزرنے والے کو سلام اور اگر کوئی اس بزرگ کی توجہ میں مخل ہونے سے بچنے کیلئے چپکے سے گزر جانا چاہے تو اسے روک کر سلام دعا کے علاوہ کوئی پر لطف پر مزاح فقرہ چست کر دینا۔ان کی ہیئت کذائی کو دیکھتے ہوئے ان کے ہاتھ میں انگریزی اخبار اجنبی سا لگتا تھا اور دیکھنے والا یہی خیال کرتا تھا کہ اس شخص کو تو ڈھنگ سے اردو پڑھنا بھی شاید ہی آتا ہو۔انگریزی اخبار کا اس سے کیا تعلق؟ ہمارے یہ انتہائی سادہ بزرگ عالم باعمل داعی الی اللہ نئی دنیا میں دعوت الی اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے، انگریزی زبان کے ماہر، امریکہ سے شائع ہونے والے سن رائز کے ایڈیٹر، قادیان سے شائع ہونے والے بلند پای علمی رسالہ ریویو آف ریلیجنز کے ایڈیٹر، ہائی سکولوں کے ہیڈ 296