قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 242 of 365

قسمت کے ثمار — Page 242

طریق اختیار کر لیا کیونکہ لوٹ ما را در قتل و آتشزنی کی تو کسی کو اجازت نہیں ہے۔آنحضرت صلی یا اسلام کی حیات طیبہ میں رئیس المنافقین عبدالله بن ابی نے نہایت توہین آمیز کلمات سے حضور صلی ایلامی کی توہین کی۔معاملہ حضور صلی یمن کی خدمت میں پیش ہوا۔کیا حضور صل السلام نے اس شخص کو قتل کروادیا تھا؟ کیا حضور صلی ہم نے اس کا مکان جلا دیا تھا؟ مسلمانوں نے کونسی ہڑتال کی تھی اور کب جلوس نکالا تھا؟ ان امور کو سامنے رکھتے ہوئے پتہ چلتا ہے کہ حضور سی ان ایام کا اسوہ حسنہ اور آپ سی اینم کی مبارک تعلیم کیا تھی۔کاش ہم اس مبارک طریق پر چلنے کی توفیق پائیں تاہم اسلام کے نادان دوست بن کر اسلام اور مسلمانوں کی بدنامی اور نقصان کا موجب نہ بنیں۔الحمد للہ حضرت مسیح موعود الاسلام کی مقدس خلافت سے وابستہ جماعت احمدیہ کے افراد اپنے امام کے تابع ہمیشہ سے اس وصیت پر کار بند ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کے نیک اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔اے کاش امت مسلمہ کے دیگر افراد بھی آسمانی امام کی اس آواز کو قبول کریں اور خلافت حقہ سے وابستہ ہوکر ، ایک امام کے پیچھے چل کر دشمنان اسلام کا مقابلہ کریں اسی میں کامرانی مقدر ہے۔242 الفضل انٹرنیشنل 24 فروری 2006ء)