قسمت کے ثمار — Page 23
ایک درویش کی کہانی درویش کی کہانی شروع کرتے ہوئے سوچ رہا ہوں کہ یہ کہانی کہاں سے شروع کروں کیونکہ درویشی تو ایک جذب وسرور کا نام ہے۔کسی اعلیٰ مقصد کی خاطر سب کچھ چھوڑ دینے کا نام ہے جس طرح ہر زمانے میں سچائی کی خاطر جان قربان کر دینے والے گم نام سپاہی اور قوم کے خادم ہوتے ہیں کہ وہ کسی غرض ، نام و نمود، اجر و ثواب کے لئے نہیں بلکہ محض رضاء الہی کے لئے اپنے حال میں مست مخلوق خداوند کے عیال کی خدمت میں مصروف و مستغرق رہتے ہیں۔میں جس درویش کی کہانی لکھ رہا ہوں یہ ایک طرح سے ایک دور یا ایک ادارہ کی کہانی ہے۔جب نہایت مخدوش اور خطرناک حالات میں تقسیم ملک کے خون آشام فسادات میں ایک جماعت نے دین کو دنیا پر مقدم کرتے ہوئے یا یوں کہہ لیں کہ موت کو زندگی پر ترجیح دیتے ہوئے بہت نزدیک سے موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر خوب سوچ سمجھ کر اور شرح صدر سے فیصلہ کیا کہ ہم اپنے بلند مقصد کی خاطر موت قبول کرنے کے لئے تیار ہیں۔درویش کی زندگی کی ابتداء بظاہر درویشانہ تو ن تھی لیکن گہری نظر سے دیکھا جائے تو درویشی کی جھلک وہاں بھی ضرور نظر آئے گی۔ابتدائی تعلیم میں بہت اچھے شاگرد سمجھے گئے۔جماعت چہارم میں وظیفہ کے امتحان کے لئے منتخب ہوئے۔امتحان کی خوب تیاری تھی۔ایک بزرگ استاد نے جائزہ 23