قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 162 of 365

قسمت کے ثمار — Page 162

ہوں اسی کے موافق جو تو نے مجھ سے مانگا۔سو میں نے تیری تضرعات کو سنا اور تیری دعاؤں کو بپا یہ قبولیت جگہ دی۔۔سو قدرت اور رحمت اور قربت کا نشان تجھے دیا جاتا ہے۔فضل اور احسان کا نشان تجھے عنایت ہوتا ہے اور فتح اور ظفر کی کلید تجھے ملتی ہے۔“ مجموعہ اشتہارات جلد اوّل ص 100 ) اس پیشگوئی میں ایک ایسے بیٹے کی پیدائش کی خوش خبری دی گئی تھی جو غیر معمولی صفات کا حامل ہوگا اور زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا اور قو میں اس سے برکت پائیں گی۔اس عظیم پیشگوئی میں غیر معمولی تائید و نصرت کے وعدے تھے ان کا ذکر کرتے ہوئے حضور عال السلام فرماتے ہیں:۔۔۔میں تجھے اٹھاؤں گا اور اپنی طرف بلالوں گا پر تیرا نام صفحہ زمین سے کبھی نہیں اٹھے گا اور ایسا ہو گا کہ سب وہ لوگ جو تیری ذلت کی فکر میں لگے ہوئے میرے اور تیرے ناکام رہنے کے درپے ہیں اور تیرے نابود کرنے کے خیال میں ہیں وہ خود ناکام رہیں گے اور نا کامی و نامرادی میں مریں گے اور خدا تجھے بکلی کامیاب کرے گا اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔میں تیرے خالص اور دلی محبوں کا گروہ بھی بڑھاؤں گا اور ان کے نفوس و اموال میں برکت دوں گا اور ان میں کثرت بخشوں گا اور وہ مسلمانوں کے اس دوسرے گروہ پر تا بروز قیامت غالب رہیں گے۔۔۔اور وہ وقت آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ خدا بادشاہوں اور امیروں کے دلوں میں تیری محبت ڈالے گا یہاں تک کہ وہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔۔۔( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ 100-103) اس پیشگوئی کو مردوں کے زندہ کرنے سے صد با درجہ بہتر قرار دیتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: مگر اس جگہ بفضلہ تعالیٰ و احسانہ و ببرکت حضرت خاتم الانبیاء صلی اسلام خداوند 162