قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 112 of 365

قسمت کے ثمار — Page 112

خوشی و خوشحالی آنحضرت سالی ایلام کے جگر کا ٹکڑا، حضرت خدیجۃ الکبری بیہ کی نشانی ، جنتی عورتوں کی سردار حضرت علی ریت کی زوجہ محترمہ اور حضرت امام حسن بنی نہ اور امام حسین بنی ہونے کی والدہ حضرت فاطمہ الزہراء شوند اپنے گھر کے سارے کام خود اپنے ہاتھ سے کرتی تھیں۔احادیث سے ثابت ہے کہ مشقت کے کام کرتے کرتے ہاتھوں میں گئے پڑ گئے تھے اور پانی کی مشکیں ڈھوتے دھوتے کندھوں پر نشان پڑ چکے تھے۔ان حالات میں جب کچھ سہولت کا زمانہ آیا تو حضرت علی کرم الله وجھہ کے توجہ دلانے پر حضور سالہ اسلام کی خدمت میں حاضر ہوئیں۔اتفاق سے حضور سالی ایلام سے ملاقات تو نہ ہو سکی البتہ حضرت عائشہ صدیقہ بنی ان کو یہ پیغام دے آئیں کہ اب اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کی تنگی کو آسانی میں تبدیل کر دیا ہے۔اگر میری محنت و مشقت میں کسی قدر کمی کے لئے مجھے کوئی مددگار مل جائے تو باعث سہولت ہو سکتا ہے۔اپنی پیاری بیٹی کا یہ پیغام ملنے پر حضور صلی ما تم ان کے گھر تشریف لے گئے اور اپنی پیاری بیٹی کی محنت و مشقت اور سختیوں میں کمی کرنے کے لئے ایک انوکھا طریق بیان فرمایا۔آپ نے انہیں کوئی غلام نہیں دیا کسی نوکر کا انتظام نہیں کیا۔کسی کو ان کی مدد کرنے کی تحریک نہیں فرمائی۔ان کے لئے مالی منفعت کا کوئی ذریعہ مقرر نہیں فرمایا۔یہ بات ذہن نشین کرنے کی ہے کہ اس جگہ سوال کرنے والا کوئی 112