قواریر ۔ قوامون — Page 9
ن اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيم بحمدة وتصلى على رسوله الكريم قَوَارِير- قَوَّامُون عورت کی حیثیت کے تعلق اسلام کی اخلاقی تعلیم سورۃ بقره آیت ۲۲۹ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ولَهُنَّ مِثْلُ الَّذِى عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ ۲۲۹ دَرَجَة وَاللهُ عَزِيزِ حَكِية ترجمہ: اور جس طرح ان پر یعنی عورتوں پر کچھ ذمہ داریاں ہیں۔ویسے ہی مطابق دستور انہیں بھی کچھ حقوق حاصل ہیں۔ہاں مگر مردوں کو ان پر ایک طرح کی فوقیت حاصل ہے اور اللہ غالب را در حکمت والا ہے۔راس کی تفسیر کہتے ہوئے حضرت خلیفہ ایسے انسانی اللہ تعالی آپسے راضی ہوا فرماتے ہیں۔پھر وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِى عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُون۔میں عام قانون بتایا کہ مردوں اور عورتوں کے حقوق بحیثیت انسان ہونے کے برابر ہیں۔جس طرح عورتوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ مردوں کے حقوق کا خیال رکھیں اسی طرح مردوں کے لئے بھی ضروری ہے کہ وہ عورتوں کے حقوق