قتل مرتد اور اسلام

by Other Authors

Page 83 of 273

قتل مرتد اور اسلام — Page 83

83 دیتے جاویں۔یہی لوگ ہیں جن کا کیا کرایا سب اکارت ہوا اور یہی لوگ ہمیشہ دوزخ میں رہنے والے ہیں۔(۷) أُولَيكَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وأوليكَ هُمُ الخيرُونَ (التوبة (69) منافقوں کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہی وہ لوگ ہیں جن کا ر کیا کرا یا سب اکارت ہو گیا دنیا اور آخرت میں اور یہی لوگ ہیں نقصان پانے والے۔(۸) أولَيْكَ الَّذِينَ كَفَرُوا بِايَتِ رَبِّهِمْ وَلِقَابِهِ فَحَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فَلَا تُقِيمُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيِّمَةِ وَزُنا (الكهف: 106) یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار کی آیتوں اور اس کی ملاقات کو نہ مانا تو ان کا سب کیا کرایا اکارت ہو گیا۔تو ہم ان کے لئے قیامت کے دن کوئی تول قائم نہ کریں گے۔(۹) يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوْا لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ وَلَا تَجْهَرُوا لَهُ بِالْقَوْلِ كَجَهْرِ بَعْضِكُمْ لِبَعْضٍ أَنْ تَحْبَطَ أَعْمَالُكُمْ وَأَنْتُمْ لَا تَشْعُرُونَ ) (الحجرات:3) مسلمانو! اپنی آوازوں کو پیغمبر کی آواز سے اونچا نہ ہونے دو اور نہ اس کے ساتھ بہت زور سے بات کرو جیسا کہ تم ایک سے ایک آپس میں زور سے بولا کرتے ہوتا ایسا نہ ہو کہ تمہارا کیا کرایا سب اکارت ہو جائے اور تم کو خبر بھی نہ ہو۔(١٠) أُولَكَ لَمْ يُؤْمِنُوا فَأَحْبَطَ اللَّهُ أَعْمَالَهُمْ (الاحزاب:20) یہ لوگ ایمان لائے ہی نہیں تو اللہ تعالیٰ نے ان کے عمل اکارت کر دیئے۔(۱۱) ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ كَرِهُوا مَا أَنْزَلَ اللهُ فَأَحْبَطَ أَعْمَالَهُمْ (محمد: 10) یہ اس سبب سے ہے کہ انہوں نے اس کلام کو جو خدا تعالیٰ نے اتارا نا پسند کیا۔سوخدا تعالیٰ نے ان کے عمل اکارت کر دیئے۔