قتل مرتد اور اسلام

by Other Authors

Page 66 of 273

قتل مرتد اور اسلام — Page 66

66 اور جیسا کہ میں ابھی ثابت کر چکا ہوں اس آیت کریمہ سے صاف طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ اسلام میں قتل کی سزا نہیں دی جاتی تھی اور کفر بعد اسلام کے متعلق چار آیتیں میں منافقین کی بحث میں لکھ چکا ہوں جن میں اللہ تعالی منافقین کے متعلق شہادت دیتا ہے کہ انہوں نے اسلام لانے کے بعد کفر اختیار کیا ہے اور ارتداد کا لفظ بھی استعمال فرماتا ہے لیکن کہیں بھی اللہ تعالیٰ نے منافقین کو قتل کا حکم نہیں دیا۔باقی دس آیات میں جن کو میں یکے بعد دیگرے پیش کروں گا۔پہلی اور دوسری آیت مع آیات متعلقہ كَيْفَ يَهْدِى اللَّهُ قَوْمًا كَفَرُوا بَعْدَ إِيْمَانِهِمْ وَ شَهِدُوا أَنَّ الرَّسُولَ حَقٌّ وَجَاءَهُمُ الْبَيِّنْتُ وَاللهُ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ أَو لَكَ جَزَاؤُهُمْ اَنَّ عَلَيْهِمْ لَعْنَةَ اللهِ وَالْمَلَكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ خَلِدِينَ فِيْهَا ۚ لَا يُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ إِلَّا الَّذِيْنَ تَابُوا مِنْ بَعْدِ ذَلِكَ وَأَصْلَحُوا فَإِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيْمٌ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بَعْدَ إِيْمَانِهِمْ ثُمَّ ازْدَادُوا كُفْرًا لَّنْ تُقْبَلَ تَوْبَتُهُمْ وَأُولَيكَ هُمُ القَانُونَ إِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوا وَمَاتُوْا وَهُمْ كُفَّارُ فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْ أَحَدِهِمْ مِلْ الْأَرْضِ ذَهَبًا وَلَوِ افْتَدَى بِهِ أُولَكَ لَهُمْ عَذَابٌ اليم وَمَا لَهُمْ مِنْ نَّصِرِينَ (ال عمران: 9287) جولوگ ایمان لانے کے بعد پھر منکر ہو گئے ہوں اور شہادت دے چکے ہوں کہ یہ رسول سچا ہے اور نیز ان کے پاس دلائل بھی آچکے ہیں انہیں اللہ کس طرح ہدایت پر لائے اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔یہ لوگ ایسے ہیں کہ ان کی سزا یہ ہے کہ ان پر اللہ اور فرشتوں کی اور لوگوں کی سب ہی کی لعنت ہو۔وہ اس لعنت میں رہیں گے۔نہ تو ان پر سے