قندیل صداقت — Page 3
حرف آغاز دعوت الی اللہ کے میدان میں مصروف عمل داعین الی اللہ جب اپنے مؤقف کے حق میں قرآن کریم احادیث یا دیگر بزرگان امت کی کتب سے حوالے پیش کرتے ہیں تو عموماً اُن حوالوں کا ثبوت مانگا جاتا ہے اور یہ امر کہ ہر وقت تمام کتب ہر شخص کے پاس موجود ہوں ، ناممکن ہے۔اس مسئلہ کے حل کے لئے علمائے سلسلہ کی طرف سے گاہے گاہے مختلف انداز میں کوششیں ہوتی رہی ہیں۔ایک ایسی ہی کوشش کا آغاز جماعت جرمنی میں محترم مولانا عطاء اللہ کلیم صاحب مرحوم سابق مبلغ انچارج بلاد غانا (مغربی افریقہ)، امریکہ و جرمنی نے چند برس قبل فرمایا تھا اور بنیادی مسائل سے متعلق اہم اور نایاب کتب کے حوالے اس خیال سے مرتب کئے تھے کہ انہیں مناسب شکل دے کر طبع کروایا جائے گا تا کہ ہر داعی الی اللہ کے لئے یہ ممکن ہو جائے کہ وہ کسی بھی مخالف کے اس قسم کے چیلنج کا جواب ہاتھ کنگن کو آرسی کیا“ کے طور پر دے سکے۔چنانچہ مرحوم کلیم صاحب کی اسی کوشش اور خواہش کے نتیجہ میں جماعت احمدیہ کے علم کلام کے حوالہ سے بنیادی اختلافی مسائل سے متعلق اہم اور مستند کتب کے نایاب حوالوں پر مشتمل ایک ضخیم کتاب پیش کرنے کی سعادت ہمیں مل رہی ہے۔الحمد للہ۔یہ کتاب مندرجہ ذیل تین ابواب پر من مشتمل ہے: ☆ صداقت حضرت مسیح موعود ☆ مسئلہ وفات مسیح ناصری ید فیضان ختم نبوت ان ابواب کے تحت 70 سے زائد اہم حوالہ جات کے عکس سپر د اشاعت کئے جارہے ہیں اور ان حوالہ جات کو اس طرح سے مرتب کیا گیا ہے کہ جس کتاب کا حوالہ پیش کرنا مقصود تھا اس کے سر ورق اور اس صفحہ کا عکس کتاب میں شامل کیا گیا ہے جس پر مطلوبہ حوالہ درج ہے۔اس کے بعد اس حوالہ کی معین عبارت کا عکس پیش کر کے اس کے اردو، انگریزی اور جرمن زبانوں میں تراجم درج کئے گئے ہیں۔جس سے اس کتاب کی افادیت اور اہمیت بین الا قوامی ہو گئی ہے۔علاوہ ازیں اس کتاب کے آخر پر ان تمام مصنفین کے مختصر حالات زندگی اور علمی مقام اور مرتبہ پر مشتمل ایک تعارف بھی شامل کیا گیا ہے جس سے قارئین ان حوالوں کی اہمیت کا بآسانی اندازہ لگا سکتے ہیں۔قارئین کی خدمت میں یہ کتاب پیش کرتے ہوئے ہم خدا تعالیٰ کے حضور حمد و شکر سے سجدہ ریز ہیں کہ اس نے محض اپنے فضل سے اس کی توفیق عطا فرمائی نیز ہماری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کوشش کو اپنے فضل سے قبول فرمالے اور اس مجموعہ کو متلاشیان حق کے لئے شرح صدر اور ہدایت کا موجب بنادے۔آمین۔الناشر 3