قندیل صداقت

by Other Authors

Page 124 of 318

قندیل صداقت — Page 124

Wahrhaftigkeit des Verheißenen Messias صداقت حضرت مسیح موعود The Truth of the Promised Messiah مسیح ناصری علیہ السلام اور مسیح موعود علیہ السلام کے خلیے 1 عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ الله عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ : رَأَيْتُ عِيسَى وَمُوسَى وَإِبْرَاهِيمَ، فَأَمَّا عِيسَى فَأَحْمَرُ جَعْدٌ عَرِيضُ الصَّدْرِ، 2 ٣٤٤٠ - «وَأَرَانِي اللَّيْلَةَ عِنْدَ الْكَعْبَةِ فِي المَنامِ ، فَإِذَا رَجُلٌ آدَمُ ، كَأَحْسَنِ مَا يُرَى مِنْ أَدْمِ الرِّجَالِ تَضْرِبُ لِمْتُهُ بَيْنَ مُنْكَبَيْهِ، رَجِلُ الشَّعْرِ، يَقْطُرُ رَأْسُهُ مَاءً، واضعاً يَدَيْهِ عَلَى مُنْكَبَيْ رَجُلَيْنِ وَهُوَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ، فَقُلْتُ : مَنْ هَذَا؟ فَقَالُوا : هَذَا المَسِيحُ بْنُ مَرْيَمَ، ثُمَّ رَأَيْتُ رَجُلًا وَرَاءَهُ جَعْداً قَطَطاً، أَعْوَرَ الْعَيْنِ الْيُمْنى، كَأَشْبَهِ مَنْ رَأَيْتُ بِابْنِ قَطَنِ، وَاضِعاً يَدَيْهِ عَلَى مَنْكَبَيْ رَجُلٍ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ، فَقُلْتُ : مَنْ هَذَا؟ قَالُوا : المَسِيحُ الدَّجَّالُ۔( صحیح بخاری، جلد 2، کتاب احادیث الانبیاء، صفحہ 1071 ) 1:۔حضرت عبد اللہ ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی علیم نے فرمایا ”میں نے (معراج کی رات میں ) عیسی ، موسی اور ابراہیم کو دیکھا تو عیسی سرخ رنگ گھنگریالے بال چوڑا سینہ رکھتے تھے۔“ شخص اور میں رات کو خواب میں اپنے تئیں دیکھتا ہوں جیسے میں کعبہ کے پاس ہوں۔اتنے میں کیا دیکھتا ہوں کہ ایک بہت اچھا گندمی رنگ والا جس کے بال کندھوں تک صاف سیدھے تھے ، اس کے سر سے پانی ٹپک رہا تھا۔وہ اپنے دونوں ہاتھ دو شخصوں کے کندھوں پر رکھے ہوئے کعبہ کا طواف کر رہا ہے۔میں نے پوچھا کہ یہ کون ہے لوگوں نے کہا یہ مسیح ابن مریم ہے۔پھر میں نے اُس کے پیچھے ایک اور شخص کو دیکھا جو چوڑے سینے والا تھا۔جو دائیں آنکھ سے کانا تھا۔ابن قطن سے بہت مشابہہ تھا۔اپنے ہاتھوں کو ایک شخص کے کندھوں پر رکھے ہوئے خانہ کعبہ کا طواف کر رہا تھا۔میں نے پوچھا یہ کون شخص ہے ؟ تو انہوں نے کہا کہ یہ مسیح الدجال ہے۔124