قندیل ہدایت

by Other Authors

Page 687 of 1460

قندیل ہدایت — Page 687

687 of 1460 ۱۸ مرور و شادمان کیا جائے گا۔جس کے بعد رنج وغم نہیں اور ایسا علم دیا جاے گا جس کے بعد جبل نہیں اور ایسا امن دیا جائے گا جس کے بعد خون نہیں اور ایسا نیک بخت بنایا جائے گا جس کے بعد تیرے لیے بد بختی نہیں اور ایسی عزت بخشی جائے گی جس کے بعد ذلّت نہیں اور ایسا مقرب بارگاہ الہی کیا جائیگا کہ کہ پھر اُس سے دُور و مہجور نہ ہو گا اور تجھے ایسا عروج عطا کیا جائے گا جسکے عد تنتر کی ہیں اور ایس پاک و معصوم کیا جائے گا کہ پھر گنا ہوں میں آلودہ نہ ہو گا۔یہ رتبہ پانے پر تو خدا تعالے کا محبوب اور ملجا و ماویٰ بن جائے گا اور تیری شان میں لوگوں کی مدح و ثنا بالکل سچ اور سجا ہوگی۔تو انہ الہ امراض روحانی کے لیے بذات خود اکسیر اعظم بن جائے گا۔پھر لوگ تیری باطنی صفات اور تیرے بلند رتبہ کو پہچان بھی نہیں سکیں گے اور تو ایک ایسا بزرگ ہو گا، جس کا کوئی مثل نہ ہو گا۔ایسا مرد نادر و یکتا ہوگا جس کا کوئی ہم رتبہ ہم نیں نہ ہو گا۔اُس وقت میں تو طاق ، فقید المثال ، غیب الغیب اور ستر الاسرار ہو جائے گا۔اُس وقت تو ہر رسول ، ہر نبی اور ہر صدیق کا روحانی وارث ہو گا تجھ پر ولایت کی انتہا ہو گی اور تیرے پاس کسب فیض کے لیے ابدال آئیں گے۔مجھ سے خلق خدا کی مشکلات حل ہوں گی۔تیری دُعا سے باران رحمت کا نزول ہو گا۔تیری برکت سے کھیتیاں اگائی اور سرسبز و شاداب کی جائیں گی اور تیری دعاؤں سے ہر خاص و عام ، اہل سرحدات ،