قندیل ہدایت — Page 392
630 392 of 1460 www۔KitaboSunnat۔com حضر عيسى بزرم اسلام کے علاوہ کسی اور مذہب پر قائم رہنے کی اجازت نہیں دیں گے۔حضرت وہب بن منبہ ہم اللہ فرماتے ہیں: حضرت عیسی علیہ ام سترہ حواریوں کے ساتھ ایک مکان میں تشریف لائے۔دشمنوں نے محاصرہ کر لیا۔جب وہ لوگ اندر داخل ہوئے تو اللہ تعالیٰ نے تمام حواریوں کی شکل حضرت عیسی علیام جیسی بنادی۔انہوں نے کہا: ”تم لوگوں نے ہمارا مذاق اُڑانے کے لیے ایک سی شکلیں اختیار کی ہیں۔اب یا تو ہمیں بتا دو کہ تم میں سے عینی کون سے ہیں، ورنہ ہم تم سب کو قتل کر دیں گے۔" عیسی علیہا نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا: ”آج کون جنت کا خریدار بنے گا ؟ ایک آدمی نے کہا: ” میں۔“ چنانچہ اس نے باہر نکل کر کہا: ” میں عیسی ہوں۔انہوں نے اس کو پکڑ کر سولی دیا اور شہید کر دیا ، اس لیے وہ اس غلط نبی میں مبتلا رہے کہ انہوں نے عیسی علیہم کو شہید کیا ہے۔عیسائیوں نے بھی یہی سمجھا کہ شہید ہونے والا شخص عیسی ہے جبکہ حضرت عیسی علیہا کو اللہ تعالیٰ نے صحیح سلامت آسمانوں پر پہنچا دیا۔حافظ ابن عسا کر بیان فرماتے ہیں: ”حضرت مریم علیہ اس واقعہ کے بعد پانچ سال زندہ رہیں اور تربین (53) سال کی عمر میں فوت ہوئیں۔“ حضرت حسن بصری ہم اللہ فرماتے ہیں: جب حضرت عیسی علیہم کو آسمانوں پر لے جایا گیا اس وقت آپ اپنی عمر کے چونتیسویں سال میں تھے۔اور حدیث میں ہے: ” جنتی جب جنت میں داخل ہوں گے تو ان کے جسم بالوں سے خالی ہوں گے، ڈاڑھی مونچھ نہیں ہو گی آنکھیں سرمگیں ہوں گی ، تینتیس (33) سال کی عمر کے ہوں گے۔علاوہ ازیں حضرت سعید بن مسیب اثناللہ بیان کرتے ہیں : ” جب عیسی علیام کو اُٹھایا گیا، آپ کی عمر تینتیس (33) سال تھی۔ارشاد باری تعالیٰ ہے: حضرت عیسی مالیہ کے فضائل ،، مَا المَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ وَأُمَّهُ صِدِّيقَةٌ " مسیح ابن مریم پیغمبر ہونے کے سوا کچھ بھی نہیں۔اس سے پہلے بھی بہت سے پیغمبر ہو چکے ہیں ان کی والدہ ایک راست باز عورت تھیں۔‘ (المائدة : 75/5) مسیح کو مسیح اس لیے کہتے ہیں کہ آپ اس زمانے کے فتنوں سے محفوظ رہنے کے لیے اور دین کی تبلیغ کے لیے سفر میں جامع الترمذي صفة الجنة باب ماجاء في سن أهل الجنة حديث : 2545 محکم دلائل وبراہین سے مزین متنوع و منفرد موضوعات پرمشتمل مفت آن لائن مکتبہ