قندیل ہدایت

by Other Authors

Page 159 of 1460

قندیل ہدایت — Page 159

شعله مستور 159 of 1460 AI حضرت عیسی لیکن جب تو نے مجھے وفات دے دی تو اس کے بعد ان کا نگران تو ہی ہو سکتا تھا میں نہیں۔علاوہ انہین قرآن کریم کے اکثر مقامات سے یہ واضح ہے کہ حضرات انبیائے کرام میں سے کسی کو خلود اور زندگی دوام حاصل نہیں ہوئی تھی۔سورۃ انبیار میں ہے۔و ما اَرْسَلْنَا قَبْلَكَ إِلا رِجَالًا نُوحِي إِلَيْهِمُ فَسْتَلُوا أَهْلَ الذِكرِ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ ، وَ مَا جَعَلَهُم جَسَدًا لا يَأكُلُونَ الطَّعَامَ وَ مَا كَانُوا خُلِدِينَ ۱٥ - ۲۱/۸) اور اے پیغمبر! ہم نے تجھ سے پہلے کوئی پیغمبر نہیں بھیجا مگر اسی طرح کہ آدمی تھے۔ان پر ہماری وحی اترتی تھی۔پھر اے گروہ منکرین) اگر تمہیں یہ بات معلوم نہیں تو ان لوگوں سے پوچھ کر معلوم کر لو جو اہل کتاب ہیں۔اور ہم نے ان پیغمبروں کو کبھی ایسے جسم کا نہیں بنایا کہ کھانا نہ کھاتے ہوں اور نہ ہی وہ ہمیشہ زندہ رہنے والے تھے۔اسی سورہ میں ذرا آگے چل کر ارشاد ہوا۔ومَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِّنْ قَبْلِكَ الْخُلْدَ أَنَا مِنْ مِتَ فَهُم الخيدُونَ كُل نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ وَ تَبلُوكُم بالشير وَ الخَيْرِ فِتْنَةَ وَ إِلَيْنَا تُرْجَعُونَ (۳۴ ۲۱/۳۵) اور (اے پیغمبر!) ہم نے تجھ سے پہلے کسی کو ہمیشگی نہیں دی اور نہ تیرے لئے ہمیشہ زندہ رہنا ہے، پھر اگر تجھے مرنا ہے تو کیا یہ لوگ ہمیشہ زندہ رہنے والے ہیں ؟ ہر جان کے لئے موت کا مزہ چکھنا ہے اور ہم تمہیں زندگی کی ، اچھی بُری حالتوں سے نمود ذات کے مواقع بہم پہنچاتے ہیں اور پھر (با لآخر ) تم سب کو ہماری طرف لوٹنا ہے! اسی حقیقت کو دوسری جگہ ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔ومَا مُحَمَّدُ اِلَّا رَسُولُ : قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ انا بِنُ مَاتَ اَدُ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ وَمَنْ يَنْقَلِبْ عَلَى عَقِبَيْهِ فَلَنْ يَفْرَ اللهَ شَيْئًا وَسَيَجْزِى