قندیل ہدایت

by Other Authors

Page 1330 of 1460

قندیل ہدایت — Page 1330

1330 of 1460 532 ۹ خداوند اپنی امت کو سلامتی کی برکت دیتا ہے۔مزمور ۳۰ داؤد کا مزمور۔ہیکل کی تقدیس کا گیت اے خداوند! میں تیری تمجید کروں گا، کیونکہ تو نے مجھے گہرائیوں میں سے نکال کر سر بلند کیا اور میرے دشمنوں کو مجھ پر خوش ہونے نہ دیا۔اے خداوند میرے خدا! میں نے تجھ سے فریاد کی اور تونے میری مدد کی۔اے خداوند! تو مجھے پاتال میں سے نکال لایا ہے؛ اور تونے مجھے گور میں نہیں جانے دیا۔خداوند کے لیے گا ؤ، اے اُس کے مقلد سو؟ اُس کے مقدس نام کی ستایش کرو۔کیونکہ اُس کا قہر چند وقفوں تک رہتا ہے، لیکن اُس کی شفقت عمر بھر تک رہتی ہے؟ گریہ وزاری شاید رات بھر جاری رہے، لیکن صبح کو خوشی لوٹ آتی ہے۔میں نے اطمینان کے وقت کہا تھا: میں بھی نہ ڈگمگاؤں گا۔اے خداوند ! جب تو نے مجھ پر نظر عنایت کی، تب تونے میرے پہاڑ کو ثابت قدم کر دیا؟ لیکن جب تو نے اپنا چہرہ چھپالیا، تو میرے اوسان خطا ہوگئے۔اے خداوند ! میں نے تجھ سے فریاد کی ؛ میں نے خداوند سے منت کی: میری تباہی سے، اور میرے پاتال میں جانے سے کیا فائدہ؟ کیا خاک تیری ستایش کرے گی ؟ کیا وہ تیری صداقت کا اعلان کرے گی ؟ ۱۰ اے خداوندسن اور مجھ پر رحم کر ؛ اے خداوند! میرا مددگار ہو۔زیور ۱:۳۰ 11 تونے میرے ماتم کو رقص سے بدل دیا؛ ۵۳۲ تُونے میرا ٹاٹ اُتار ڈالا اور مجھے خُوشی سے ملبس کیا۔۱۲ تا که میرا دل تیری ستایش کرے اور خاموش نہ رہے، اے خداوند میرے خدا! میں ہمیشہ تیرا شکر بجالا تار ہوں گا۔مزمور ۳۱ موسیقاروں کے سربراہ کے لیے۔داؤد کا مزمور اے خداوند ! میں نے تجھ میں پناہ لی ہے؛ مجھے کبھی شرمندہ نہ ہونے دے؛ اپنی راستبازی کی خاطر مجھے رہائی بخش۔اپنا کان میری طرف لگا، اور جلد مجھے چھڑا؛ میری پناہ کی چٹان ، اور مجھے بچانے کے لیے مضبوط قلعہ بن۔چونکہ تو میری چٹان اور میرا قلعہ ہے، اس لیے اپنے نام کی خاطر میری رہبری اور رہنمائی کر۔مجھے اس جال میں سے چھڑالے جو میرے لیے بچھایا گیا ہے، کیونکہ تو میری جائے پناہ ہے میں اپنی روح تیرے ہاتھ میں سونپتا ہوں؟ اے خداوند ! سچائی کے خدا! میرا فدیہ دے۔مجھے اُن لوگوں سے نفرت ہے جو سکتے بٹوں کو گلے سے لگاتے ہیں؛ میں تو خداوند پر توکل کرتا ہوں۔ے میں تیری رحمت سے خوش وخیم ہوں گا، کیونکہ تُو نے میرے دکھ کو دیکھا ہے اور تو میری جان کی مصیبت سے واقف ہے۔تو نے مجھے دشمن کے ہاتھ میں نہیں جانے دیا بلکہ میرے پاؤں کشادہ جگہ میں قائم کر دئے۔اے خداوندا! مجھ پر رحم کر کیونکہ میں مصیبت میں ہوں ؟ اور میری آنکھیں غم کے مارے کمزور ہو چکی ہیں، اور میری جان اور میرا جسم رنج سے گھل گئے ہیں۔۱۰ میری زندگی سخت تکلیف میں ہے میری عمر کراتے کراہتے فنا ہوگئی؛