قندیل ہدایت — Page 1252
1252 of 1460 ۴۹۵ پہلا حصہ تاریخ مرزا تمهيد مرزا قادیانی کی زندگی دو حصوں پر منقسم ہے۔ایک قبل دعوی مسیحیت۔دوسرا بعد دعویٰ مسیحیت۔ان دونوں میں بہت بڑا اختلاف ہے۔پہلے حصے میں مرزا قادیانی صرف ایک باکمال مصنف کی صورت میں پیش ہوتے ہیں۔دوسرے حصے میں اُس کمال کو کمال تک پہنچا کر مسیح موعود مہدی مسعود۔کرشن گوپال، نبی اور رسول ہونے کا بھی ادعا کرتے ہیں۔پہلے حصے میں جمہور علماء اسلام ان کی تائید پر ہیں۔دوسرے حصے میں جمہور بلکہ کل علمائے اسلام ان کے مخالف نظر آتے ہیں۔چنانچہ یہ سب کچھ واقعات سے ثابت ہو گا۔مرزا قادیانی کے مریدوں نے بھی ان کی سوانح لکھی ہیں مگر وہ محض اعتقادی اصول پر ہیں۔ہماری یہ کتاب واقعات صحیحہ سے لبریز ہے چنانچہ ناظر مین ملاحظہ فرما دیں گے۔تاریخ مرزا حصہ اول قبل دعوی مسیحیت امرتسر سے شمال مشرق کو ریلوے لائن پر ایک پرانا قصبہ بٹالہ ہے جو ضلع گورداسپور کی تحصیل ہے۔بٹالہ سے گیارہ میل کے فاصلہ پر ایک چھوٹا سا قصبہ قادیان ہے جو مرزا غلام احمد قادیانی کی جائے ولادت ہے۔مرزا قادیانی کی تاریخ ولادت صاف تو نہیں البتہ ان کی اپنی کتاب ( تریاق القلوب ص ۶۸۔خزائن ج ۱۵ ص ۲۸۳ ) سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ ۱۲۶۰ھ مطابق ۱۸۴۰ء میں پیدا ہوئے تھے۔آپ کے والد کا نام حکیم مرزا غلام مرتضی تھا۔قوم زمیندار پیشہ طبابت کرتے تھے۔ابتداء میں مشرقی علوم مولوی گل شاہ (شیعہ ) سے بٹالہ میں پڑھے۔اردو فارسی، عربی کے سوا انگریزی سے واقف نہ تھے۔ثابت نہیں کہ کسی مشہور درسگاہ میں آپ نے تحصیل علم کی ہو۔جوان ہو کر تلاش معاش میں نکلے۔سیالکوٹ کی کچہری میں پندرہ روپیہ ماہوار کے محرر ہوئے۔