قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات

by Other Authors

Page 85 of 112

قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 85

کے مطابق کچی مٹی کی بنائی گئی تھیں جو اب بھی اسی طرح ہی ہیں۔اور اس کے اردگر داینٹ اور سیمینٹ سے منڈیر بنائی گئی تھی ان اینٹوں پر اب سنگ مرمر لگا دیا گیا ہے۔احاطہ بہشتی مقبرہ میں بھی مکان حضرت مسیح موعود کی renovation کی گئی اور اسے مزین اور خوبصورت بنایا گیا۔بہشتی مقبرہ کے شمالی جانب ڈھاب کے کنارے ایک خوبصورت بستان بنایا جارہا ہے۔وسع منگانگ کے تحت یہ سارے تعمیراتی کام حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایات اور ارشادات کے مطابق پایہ تکمیل کو پہنچے۔اور کچھ ان میں سے ابھی زیر تعمیر ہیں۔اسی طرح حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات و ہدایات کے مطابق صحیح طور پر تعمیراتی کام کی نگرانی کا فریضہ محترم جناب فاتح احمد صاحب ڈاہری وکیل تعمیل و تحفید (انڈیا، نیپال، بھوٹان ) ادا فرماتے رہے۔جزاهم الله احسن الجزاء حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تحریر فرمایا ہے کہ ایک دن آنے والا ہے جو قادیان سورج کی طرح چمک کر دکھلا دے گی کہ وہ ایک سچے کا مقام ہے۔“ دافع البلاء روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 231) قادیان کے مقدس اور تاریخی مقامات کی روحانی اور دینی لحاظ سے چمک کے علاوہ اس کی ظاہری چمک بھی حضرت مسیح موعود کے الفاظ کی صداقت کا بین ثبوت ہے۔الحمد اللہ علی ذلک 85