قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات

by Other Authors

Page 1 of 112

قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 1

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنَصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُوْدِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر پیش لفظ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے چند سالوں سے جلسہ سالانہ قادیان میں شرکت کے لئے نومبایعین اور پرانے احمدی اور ان کے بچے اور نوجوان بڑی تعداد میں تشریف لاتے ہیں۔اس کے علاوہ غیر از جماعت اور زیر تبلیغ دوست بھی شریک جلسہ ہوتے ہیں۔قادیان اور اس کے مقدس مقامات کی اہمیت کے بارہ میں سوالات کرتے رہتے ہیں۔بعض اوقات ہمارے نا واقف بھائی ان کو ایسے جوابات دیتے ہیں جو درست نہیں ہوتے۔اس صورت حال کے پیش نظر یہ مطالبہ ہوا کہ اس موضوع پر ایک مختصر اور جامع کتا بچہ تیار کروایا جائے جس میں بنیادی، تاریخی اور تبلیغی نوعیت کی معلومات ہوں۔مکرم مولانا محمد حمید کوثر صاحب انچارج شعبہ تاریخ احمدیت قادیان نے ایک کتا بچہ دسمبر 2004ء میں قادیان اور اسکے مقدس مقامات کے زیر عنوان ترتیب دیا تھا جو دفتر افسر جلسہ سالانہ کی طرف سے شائع کیا گیا تھا۔بعدہ اس کے متعدد ایڈیشن شائع ہوئے۔اس کی افادیت اور مقبولیت کے پیش نظر نظارت نشر واشاعت 1