قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات

by Other Authors

Page 22 of 112

قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 22

و مبارک کل یجعل فیھا مبارک۔اس میں چل کر دوا دیں۔آپ نے یہاں آکر دوا پلائی۔دو گھنٹے کے اندر اُم المؤمنین (رضی اللہ تعالیٰ عنھا ) اچھی ہو گئیں۔“ الفضل 14 فروری 1921 ء صفحہ 6) 7 - حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ ”ہماری مسجد ( مبارک ) کو اللہ تعالی نے نوح کی کشتی کا مثیل ٹھہرایا ہے۔سو یہ شکل میں بھی کشتی کی طرح ہے۔“ (سیرۃ المہدی جلد اول صفحہ 730 روایت 795 ، مطبوعہ قادیان 2008ء) 8- حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب نے بیان فرمایا : حضرت صاحب کے زمانہ میں اس عاجز نے نمازوں میں اور خصوصاً سجدوں میں لوگوں کو آج کل کی نسبت بہت زیادہ روتے سنا ہے۔رونے کی آوازیں مسجد کے ہر گوشے سے سنائی دیتی تھیں اور حضرت صاحب نے اپنی جماعت کے اس رونے کا فخر کے ساتھ ذکر کیا ہے۔“ سیرت المہدی جلد اول صفحه 620 روایت 666 مطبوعہ قادیان سن 2008ء) 9۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ : چوہدری حاکم علی صاحب نمبر دار سفید پوش چک نمبر 9 شمالی ضلع شاہ پور نے بواسطہ مولوی محمد اسماعیل صاحب فاضل پروفیسر جامعہ احمدیہ مجھ سے بیان کیا کہ 1900ء کے قریب یا اس سے کچھ پہلے کی بات ہے کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مسجد مبارک میں صبح کی نماز کے بعد فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ اس وقت جولوگ یہاں تیرے پاس موجود ہیں اور 22