پیاری مخلوق — Page 26
سے پہلے ہم پانی میں پائی جانے والی مخلوق کے قبیلے سے ملتے ہیں۔ان کے بھی بہت سے خاندان ہیں۔ہم صرف ان کی بات کریں گے جن کا تعلق براہ راست ہم سے ہے۔پہلے ہم ان خوبصورت رنگ برنگی لہراتی - تیرتی مچھلیوں کو لیں یہ چند سنٹی میٹر سے لے کر ٹنوں وہ فی بھی ہوتی ہیں۔جیسے وہیل اور شارک۔ان بڑی مچھلیوں کی غذا چھوٹی مچھلیاں یا سمندری جانور ہیں۔اور ان چھوٹی مچھلیوں کی غذا آپ کو معلوم ہے کہ کائی ہے۔انسان کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کا بہت بڑا ذریعہ ہیں۔ان سے ہی ہمیں وٹا من (A) اور (D) ملتا ہے جو ہماری آنکھوں۔جلد اور ذہن کے لئے مفید ہے ان سے (COD LIVER OIL) بھی ملتا ہے۔یہ رنگیں مجھیلیاں آپ کے گھروں کے ایکویریم (AQUARIUM) مچھلی گھروں کی زینت ہیں۔ان مچھلیوں سے انسان نے تیرنے کے طریق سیکھے۔اور پانی میں سیر کی تمنا نے کشتیاں اور جہاز بنوائے۔سمندر میں پائی جانے والی مخلوق کے دیکھنے اور ان کے بارے میں جاننے کی جستجو نے آبدوز بنوا ڈالی۔اس طرح ایک اور ترقی کا میدان ملا۔II - اس قوم کا دوسرا قبیلہ ایسے جانداروں پر مشتمل ہے۔جو پانی اور زمین دونوں جگہ اپنی زندگی گزارتے ہیں۔ان میں مینڈک کیکڑے کچھو سے اور مگر مچھ ہیں۔ان میں سانس لینے کا نظام تمام زمین پر رہنے والوں سے مختلف ہوتا ہے۔بعض علاقوں کے لوگ ان کو کھاتے ہیں لیکن یہ کئی بیماریوں کا علاج بھی ہیں۔اس کے علاوہ پچھوئے اور مگر مچھ کی کھال انسان کے کام آتی ہے۔ان کی چربی سے مالش کرتے ہیں