پیاری مخلوق

by Other Authors

Page 11 of 60

پیاری مخلوق — Page 11

11 بھی مددگار ہیں۔اس زمین کی رونق پانی سے ہے۔آپ نے دیکھا کہ جہاں پانی ہے۔وہیں پر آبادیاں ہیں۔اور دوسری مخلوقات کو بھی پھلنے پھولنے کا موقع ملتا ہے۔گویا پانی ہماری زندگی کا لازمی جز د ہے۔اور یہ بھی جمادات کے گروہ میں شامل ہے۔پانی بنیادی طور پر دو گیسوں سے مل کر بنا ہے ایک آکسیجن ہے اور دوسری ہائیڈروجن۔اس کی تین شکلیں ہیں :۔، گیس یعنی بھاپ (۲) مائع یعنی پانی اور (۳) ٹھوس یعنی برف ہر شکل میں یہ خدا تعالیٰ کی نعمت ہے۔بھاپ کی شکل میں یہ بادلوں کا روپ اختیار کر لیتا ہے۔اور جہاں زمین پیاسی ہو وہاں برس پڑتا ہے۔اس طرح فضا کی گیس خاص طور پر نائیٹروجن کو اپنے اندر حل کرتے ہوئے زمین کی زرخیزی کو بڑھاتا ہے۔مائع شکل میں یہ بہتے آبشاروں۔لہراتے دریاؤں۔گہرے کنویں پھوٹتے ہوئے چشمے بھرے ہوئے تالاب ، پرسکون جھیلوں اور سمندروں میں موجود ہے۔پانی کی اس شکل کے بھی اپنے اپنے ذائقے اور درجہ حرارت ہیں۔جب یہ چشمے سے پھوٹتا ہے تو کہیں ٹھنڈا اور میٹھا ہوتا ہے۔یہ جانداروں کی پیاس بجھانے۔زمینوں کو سیراب کرنے کے کام آتا ہے۔گرم پانی کے چشمے جس میں فاسفورس اور گندھک ہوتی ہے اس کا پانی جلدی بیماریوں کو دور کرتا ہے۔جب یہ پانی دریا کی شکل اختیار کرتا ہے تو پہاڑوں کے دامنوں کو کاٹت ہوا