آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 72 of 79

آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں — Page 72

غلط عقیدہ کو باطل کر کے رکھ دیا جو عیسائیوں میں پھیلا ہوا تھا کہ مسیح آسمان پر بیٹھا ہوا ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَإِذْ قَالَ اللهُ يُعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ وَاَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِي وَأَقِيَ الهَيْنِ مِنْ دُونِ اللَّهِ قَالَ سُبْحَنَكَ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أَقُولَ مَا لَيْسَ لِي بِحَقِّ إِنْ كُنْتُ قُلْتُهُ فَقَدْ عَلِمْتَهُ، تَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِي وَلَا أَعْلَمُ مَا فِي نَفْسَكَ إِنَّكَ أَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِه مَا قُلْتُ لَهُمْ إِلَّا مَا أَمَرْتَنِي بِهِ آنِ اعْبُدُوا اللهَ رَبِّي وَرَبِّكُمْ ، وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيْهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيْب عَلَيْهِمُ ، وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ هِ إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ ، وَإِنْ تَغْفِرُ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ط ج (المائدہ : ۱۱۷-۱۱۹) ان آیات میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ حضرت مسیح سے سوال کرے گا کہ کیا تو نے لوگوں سے یہ کہا تھا کہ مجھ کو اور میری ماں کو معبود بناؤ؟ حضرت مسیح فرمائیں گے اے رب تیری ذات پاک ہے بھلا میں ایسا کر سکتا تھا کہ وہ بات کہوں جس کا تو نے مجھے حق نہیں دیا۔اگر میں نے ایسا کہا ہوتا تو تیرے علم سے یہ بات چھپ تو نہیں سکتی تھی۔جو کچھ میرے جی میں ہے تو جانتا ہے۔اور جس غرض سے تو نے یہ سوال کیا ہے میں اسے نہیں جانتا، تو سب غیبوں کو جاننے والا ہے۔میں نے تو انہیں وہی بات کہی تھی جس کا تو نے مجھے حکم دیا تھا۔کہ تم اللہ کی عبادت کرو جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے اور جب تک میں ان میں رہا ان کا نگران رہا۔پھر جب تو نے مجھے وفات دے دی تو تو ان کا خود نگران تھا اور تو ہر چیز کو دیکھنے بھالنے والا ہے اگر تو ان کو 72