آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں — Page 4
ہو گیا اور وہ فاران کے بیابان میں رہا اور اس کی ماں نے ملک مصر سے ایک عورت اس سے بیاہنے کو لی۔“ ( پیدائش باب ۲۱ آیت ۲۱،۲۰) ان حوالہ جات سے ظاہر ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دو بیٹے اسمعیل اور اسحق تھے۔اسماعیل بڑے بیٹے اور اسحاق دوسرے بیٹے تھے۔خدا تعالیٰ کا حضرت ابراہیم علیہ السلام سے عہد تھا کہ وہ ان کی نسل کو بڑھائے گا اور بابرکت کرے گا۔یہ با برکت کرنے کے الفاظ حضرت اسحاق کے متعلق بھی ہیں اور حضرت اسمعیل کے متعلق بھی ہیں۔اسی طرح نسل کے بڑھانے کے الفاظ بھی حضرت اسحاق کے متعلق بھی ہیں اور حضرت اسمعیل کے متعلق بھی ہیں۔اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسمعیل فاران کے بیابان میں رہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ کنعان کی زمین حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسل کو دے دی گئی اور پھر یہ بھی کہ خدا تعالیٰ کے اس عہد کی علامت یہ ہوگی کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نرینہ نسل کا ختنہ کیا جائے گا۔ان پیشگوئیوں کے ماتحت ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت اسحاق کی نسل کو بڑی ترقی نصیب ہوئی اور خدا تعالیٰ نے جو عہد حضرت اسحاق سے باندھا تھا وہ بڑی شان سے پورا ہوا۔حضرت موسیٰ اور حضرت داؤ ڈ اور حضرت حزقیل اور حضرت دانی ایل اور حضرت عیسی علیہ السلام ان کی نسل سے ظاہر ہوئے اور دنیا کے لئے بڑی رحمت کا موجب ثابت ہوئے۔کنعان کا ملک دو ہزار سال تک ان کے قبضہ میں رہا سوائے ایک خفیف وقفہ کے کہ اس وقفہ میں بھی وہ ملک کلی طور پر ان کے ہاتھ سے نہیں نکلا۔صرف وہ اس میں کمزور ہو گئے تھے۔لیکن ساتویں صدی بعد مسیح میں اسحاق کی اولا د اور موسیٰ کی تعلیم پر ظاہری طور پر چلنے والے لوگوں کو کلی طور پر کنعان کے ملک سے دست بردار ہونا پڑا اور اس ملک میں اسمعیل کی اولاد سیاسی طور پر بھی اور اجتماعی طور پر بھی غالب 4