آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 33 of 79

آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں — Page 33

یا نچویں پیشگوئی یسعیاہ نبی نے بھی ایک عظیم الشان نبی کے ظہور کی خبر دی یسعیاہ کی کتاب بھی رسول کریم سایش ایتم کی پیشگوئیوں سے بھری پڑی ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک عظیم الشان نبی اور آنے والا ہے جو دنیا کے لئے سلامتی اور امن لائے گا۔لیکن جیسا کہ سنت الہی ہے پیشگوئیوں میں ایک رنگ اخفاء کا بھی پایا جاتا ہے۔چنانچہ یسعیاہ کی پیشگوئیوں میں بھی یروشلم اور صیہون وغیرہ کے نام آئے ہیں جس کی وجہ سے مسیحی مصنفوں نے دھوکا کھایا ہے کہ یہ پیشگوئیاں مسیح کے متعلق ہیں۔حالانکہ یروشلم یا بنواسرائیل یا صیہون کے الفاظ اپنی ذات میں تو پیشگوئی کا کوئی حصہ نہیں۔اگر یہ پیشگوئی کی تفصیلات مسیح پر چسپاں نہیں ہوتیں تو صرف یروشلم اور صیہون کے الفاظ سے کیا دھوکا لگ سکتا ہے۔اس صورت میں ہمیں یہی ماننا پڑے گا کہ یروشلم اور صیہون اور بنی اسرائیل سے مراد صرف یہ ہے کہ میرے مقدس مقامات اور میری پیاری قوم نہ کہ حقیقی طور پر یروشلم اور صیہون اور بنی اسرائیل۔(الف) اس سلسلہ میں سب سے پہلی پیشگوئی میں یسعیاہ باب ۴ سے نقل کرتا ہوں لکھا ہے:۔اس دن سات عورتیں ایک مرد کو پکڑ کے کہیں گی کہ ہم اپنی روٹی کھائیں گی اور اپنے کپڑے پہنیں گی۔تو ہم سب سے صرف اتنا کر کہ ہم تیرے نام کی کہلاویں تا کہ ہماری شرمندگی مئے۔اس دن خداوند کی شان ، شوکت اور حشمت 33