آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 24 of 79

آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں — Page 24

اس پیشگوئی میں بھی قیمہ اور کوہ فاران سے ایک قدوس کے ظاہر ہونے کا ذکر آتا ہے۔پس موسیٰ کی پیشگوئی اور حبقوق کی پیشگوئی سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح تک انسان اپنے ارتقاء کے آخری نقطہ کو پہنچنے والا نہ تھا۔بلکہ حضرت مسیح کے بعد ایک اور جلوہ الہی ظاہر ہونے والا تھا جس نے صرف جمالی جلوہ نہ ہونا تھا بلکہ اس کے ساتھ ایک آتشی شریعت کا ہونا بھی لازمی تھا اور جیسا کہ ہم اوپر ثابت کر چکے ہیں تیمہ کی سرزمین اور کوہ فاران سے ظاہر ہونے والے نبی محمد رسول اللہ صلی سیستم تھے اور ان کی آتشی شریعت قرآن کریم تھی۔جس نے گناہوں اور شیطانی کاروبار کو جلا کر رکھ دیا۔موسیٰ نے کہا ہے جب وہ کوہ فاران سے ظاہر ہوگا تو اس کے ساتھ دس ہزار قدوسی آئیں گے۔وہ کون تھا جو کوہ فاران سے ظاہر ہوا اور اس کے ساتھ دس ہزار قدوسی تھے ؟ وہ صرف محمد رسول اللہ صلی لا یہ تم ہی تھے جو فاران کی پہاڑیوں پر سے ہوتے ہوئے جب مکہ پر حملہ آور ہوئے تو آپ کے ساتھ دس ہزار آدمی تھا جس پر ساری تاریخیں متفق ہیں۔کیا مسیح پر یہ پیشگوئی چسپاں ہوسکتی ہے؟ کیا داؤد پر پیشگوئیاں چسپاں ہوسکتی ہیں؟ وہ کب فاران سے ظاہر ہوئے اور کب ان کے ساتھ دس ہزار قدوسی تھے؟ مسیح کے ساتھ تو کل بارہ حواری تھے جن میں سے ایک نے مسیح کو چند روپے لے کر بیچ دیا اور دوسرے نے اس پر لعنت کی۔باقی رہ گئے دس۔سو بائبل کہتی ہے کہ وہ دس بھی بھاگ گئے۔اگر وہ قائم بھی رہتے اور نہ بھاگتے تب بھی دس اور دس ہزار میں بڑا بھاری فرق ہے اور تو رات تو کہتی ہے کہ وہ اس کے ساتھ ہوں گے اور مسیح کے دس آدمیوں کی نسبت انجیل کہتی ہے کہ وہ اس کا ساتھ چھوڑ گئے۔اسی طرح حبقوق میں لکھا ہے۔”زمین اس کی حمد سے معمور ہوئی۔وہ کون ہے جس کا نام محمد تھا اور جس کے دشمن اسے گالیاں دیتے تو اس کا نام لے کر انہیں گالیاں دینے کی جرات نہیں ہوتی تھی۔کیونکہ محمد یعنی تعریف 24