آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 19 of 79

آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں — Page 19

اور لونڈی کے بیٹے (اسمعیل) سے بھی ایک قوم پیدا کروں گا اس لئے کہ وہ بھی تیری نسل ہے۔“ پھر لکھا ہے :- ( پیدائش باب ۲۱ آیت ۱۳ ) اٹھا اور لڑکے ( اسمعیل ) کو اٹھا اور اسے اپنے ہاتھ سے سنبھال کہ میں اس کو ایک بڑی قوم بناؤں گا۔“ ( پیدائش باب ۲۱ آیت ۱۸) پھر لکھا ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے فرمایا:۔اور اسمعیل کے حق میں میں نے تیری سنی ، دیکھ میں اسے برکت دوں گا اور اسے برومند کروں گا۔اور اسے بہت بڑھاؤں گا اور اس سے بارہ سردار پیدا ہوں گا اور میں اسے بڑی قوم بناؤں گا۔(پیدائش بات ۱۷ آیت (۲۰) ان پیشنگوئیوں میں بتایا گیا ہے کہ اسمعیل کی نسل بہت پھیلے گی اور بڑی بابرکت ہوگی اگر عرب کے لوگوں کا دعوی جھوٹا ہے تو پھر بائبل بھی جھوٹی ہے کیونکہ دنیا میں اور کوئی قوم اپنے آپ کو بنو اسمعیل نہیں کہتی جس کو پیش کر کے بائبل کی ان پیشگوئیوں کو سچا ثابت کیا جاسکے اور اگر قریش بنو اسماعیل ہیں تو پھر ابراہیم بھی سچا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے قریش کو برکت دی اور ابراہیم کی وہ پیشگوئیاں ان کے ذریعہ پوری ہو ئیں جو بنو اسمعیل کے متعلق تھیں۔تاریخ کا سب سے بڑا ثبوت قومی روایات ہی ہوتی ہیں اس سے بڑھ کر اور کیا ثبوت ہوسکتا ہے کہ ایک قوم سینکڑوں سال سے اپنے آپ کو بنو اسمعیل کہتی چلی آئی ہے۔اور اس کے بیان کو مزید تقویت اس بات سے یہ حاصل ہوتی ہے کہ دنیا کی اور کوئی قوم اپنے آپ کو بنو اسمعیل نہیں کہتی۔پھر جہاں بائبل مانتی ہے کہ بنو اسمعیل فاران میں رہے وہاں عرب کے لوگ بھی مکہ سے لے کر شمالی عرب کی سرحد تک کے علاقہ کو فاران کہتے چلے آرہے ہیں۔پس 19