مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 938 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 938

938 اس موہبت کے لئے محض بروز اور ظلیت اور فنافی الرسول کا دروازہ کھلا ہے۔“ ایک غلطی کا ازالہ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۰۹ حاشیه ) ۲۔امتی نبی : ” جب تک اس کو امتی بھی نہ کہا جائے جس کے یہ معنی ہیں کہ ہر ایک انعام اُس نے آنحضرت کی پیروی سے پایا ہے نہ براہ راست۔“ (تجلیات الہیہ روحانی خزائن جلد۲۰ صفحه ۴۰۱ حاشیه ) مستقل نبوت:- ( - ”بنی اسرائیل میں اگر چہ بہت نبی آئے مگر اُن کی نبوت موسیٰ کی پیروی کا نتیجہ نہ تھا بلکہ وہ نبوتیں براہ راست خدا کی ایک موہبت تھیں حضرت موسیٰ کی پیروی کا اس میں ایک ذرہ کچھ دخل نہ تھا اسی وجہ سے میری طرح اُن کا یہ نام نہ ہوا کہ ایک پہلو سے نبی اور ایک پہلو سے امتی بلکہ وہ انبیاء مستقل نبی کہلائے اور براہ راست اُن کو منصب نبوت ملا۔“ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۰۰ حاشیه ) ب۔حضرت کا آخری خط مورخه ۲۳ رمئی ۱۹۰۸ء مطبوعہ اخبار عام لاہور ۲۶ رمئی ۱۹۰۸ء حقیقی نبوت: ( لیکن وہ شخص غلطی کرتا ہے جو ایسا سمجھتا ہے کہ اس نبوت اور رسالت سے مراد حقیقی نبوت اور رسالت ہے جس سے انسان خود صاحب شریعت کہلاتا ہے۔“ مکتوب حضرت مسیح موعود بنام مولوی محمد علی صاحب ۷ ار ا گست ۱۸۹۹ء برصفحه النو قافی الاسلام مصنفہ مولوی محمد علی صاحب ضمیمه صفحه ۱۹۶) ب وَمَنْ قَالَ بَعْدَ رَسُوْلِنَا وَسَيّدِنَا إِنِّى نَبِيٌّ أَوْ رَسُولٌ عَلَى وَجْهِ الْحَقِيقَةِ وَالْإِفْتَرَاءِ وَتَرْكِ الْقُرْآنِ وَاحْكَامِ الشَّرِيعَةِ الْغَرَّاءِ فَهُوَ كَافِرٌ كَذَّابٌ۔غرض ہمارا نذهب یہی ہے کہ جو شخص حقیقی طور پر نبوت کا دعویٰ کرے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن فیوض سے اپنے تئیں الگ کر کے اور اس پاک سر چشمہ سے جدا ہو کر آپ ہی براہ راست نبی اللہ بننا چاہتا ہے تو وہ ملحد بے دین ہے اور غالباً ایسا شخص اپنا کوئی نیا کلمہ بنائے گا۔اور عبادت میں کوئی نئی طرز پیدا کرے گا اور احکام میں کچھ تغیر و تبدل کر دے گا۔پس بلا شبہ وہ مسیلمہ کذاب کا بھائی ہے اور اس کے کافر ہونے میں کچھ شک نہیں۔ایسے خبیث کی نسبت کیونکر کہہ سکتے ہیں کہ وہ قرآن شریف کو مانتا ہے۔“ انجام آتھم روحانی خزائن جلدا اصفحہ ۲۸ حاشیہ ) ۵ - مجازی نبی : وَسُمِّيْتُ نَبِيًّا مِنَ اللَّهِ عَلَى طَرِيقِ الْمَجَازِ لَا عَلَى وَجْهِ