مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 55 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 55

55 59 " (ATOM BOMB) ایٹم بم کی ایجاد سے باطل ثابت کر دیا ہے کیونکہ وہ ATOM جسے لا یت جزای“ یعنی نا قابل تقسیم خیال کیا جاتا تھا اب تقسیم کے قابل ہی ثابت نہیں ہوا بلکہ اسے فی الواقع تقسیم کر کے فنا کر دیا گیا ہے۔پس جب مادہ فانی ثابت ہو گیا تو وہ ابدی بھی نہ رہا اور معلوم ہو گیا کہ خدا تعالیٰ ہی مادہ کا پیدا کرنے والا ہے۔فَتَبَرَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَلِقِينَ۔(خادم) حدوث روح اور مادہ کے اثبات پر ویدوں اور اپنشدوں سے نقلی دلائل ا۔اے انسانو! میں ایشور سب سے پہلے موجود اور ساری دنیا کا مالک ہوں۔میں جگت کی پیدائش کا قدیم باعث ہوں۔تمام مال و دولت پر غالب اور اس کا بخشنے والا ہوں۔“ ر گوید منڈل نمبر ۰ ۱ سوکت نمبر ۴۸ منقول از ستیارتھ پرکاش باب کے دفعہ ۹) اس سے معلوم ہوا کہ سب سے اوّل خدا تعالے تھا۔اُس نے سب کو پیدا کیا۔وہی سب کی پیدائش کا قدیم باعث ہے۔۲۔جس وقت یہ ذروں سے مل کر دنیا پیدا نہیں ہوئی تھی اُس وقت یعنی کائنات سے پہلے است یعنی شونیا اکاش (فضا) بھی نہیں تھی۔کیونکہ اُس وقت اس کا کاروبار نہ تھا۔اُس وقت ست پر کرتی ) یعنی کائنات کی غیر محسوس علت جس کو ست کہتے ہیں وہ بھی نہ تھی اور نہ پر مانو تھے اور وراٹ ( کائنات ) میں جوا کاش دوسرے درجے پر آتا ہے وہ بھی نہ تھا بلکہ اُس وقت صرف پر برہم کی سامر تھ ( قدرت ) جو نہایت لطیف اور اس تمام کائنات سے برتر و بے علت ہے موجود تھی۔“ 66 ( بھاش بھوم کا اردو صفحہ ۷۰ ) ۳۔اُس پرش (پرمیشور ) نے پرتھوی یعنی زمین کے بنانے کے لئے پانی سے رس کو لے کر مٹی کو بنایا۔اسی طرح آگ کے رس سے پانی کو پیدا کیا اور آگ کو ہوا سے اور ہوا کوا کاش سے اور اکاش کو پر کرتی سے اور پر کرتی کو اپنی قدرت سے پیدا کیا۔“ بھاش بھوم کا اردو صفحہ ۷۸ پیدائش عالم کا بیان منتر ۱۷) ۴۔اُس پرش (پرمیشور ) کی غایت درجہ قدرت ہی اس دنیا کے بنانے کا مصالحہ ومواد ہے کہ جس سے یہ سب دنیا پیدا ہوئی۔سوپر میشور سب کے چاہنے والا ہو کر اس دو قسم کی دنیا کو مرضع و منبع کرتا