مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 708
708 یعنی خباثت سے تو نے مجھے ایذاء دی ہے۔پس اگر تو اب رسوائی سے ہلاک نہ ہوا تو میں اپنے دعوئی میں سچانہ شہروں گا اے سرکش انسان الحکم جلدا انبر بابت۲۴ فروری ۱۹۰۷، صفحہ۱۲) معلوم ہوا کہ ابن البغاء کا ترجمہ ”سرکش انسان“ ہے۔نہ کہ کنجری کا بیٹا اور اس سے وہ اعتراض بھی دور ہو گیا جو بعض غیر احمدی انجام آتھم وروحانی خزائن جلدا اصفحہ ۲۸۲ کے عربی قصیدہ کے فارسی ترجمہ سے اے نسل بدکاراں کے الفاظ پیش کر کے کرتے ہیں کیونکہ انجام آتھم کی عربی عبارت کے نیچے جو تر جمہ ہے وہ مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی کا ہے۔مگر ہمارا پیش کردہ ترجمہ خود حضرت مسیح موعود کا بیان فرمودہ ہے۔جو بہر حال مقدم ہے۔ے۔حضرت امام ابو حنیفہ فرماتے ہیں کہ: مَنْ شَهِدَ عَلَيْهَا بِالزِّنَا فَهُوَ وَلَدُ الزِّنَا (کتاب الوصیۃ صفحہ ۳۹ مطبوعہ حیدرآباد) کہ جو حضرت عائشہ پر زنا کی تہمت لگائے وہ حرامزادہ ہے اس موقعہ پر جو حل طلب معمہ ہے وہ یہ کہ حضرت عائشہ پر تہمت زنا لگانے سے ایک انسان کی اپنی ولادت پر ( جو سالہا سال پہلے واقعہ ہو چکی ہو ) کس طرح اثر پڑتا ہے؟ مَا هُوَ جَوَابُكُمْ فَهُوَ جَوَابُنَا۔۸۔شیعوں کی معتبر ترین کتاب کافی کلینی کے حصہ سوم موسومہ بہ فروع کافی مطبوعہ نولکشور لکھنو کے آخری حصہ یعنی کتاب الروضہ صفحہ ۱۳۵ میں ہے۔عَنْ أَبِى حَمْزَةَ عَنْ أَبِي جَعْفَرَ عَلَيْهِ السَّلَامُ قَالَ قُلْتُ لَهُ إِنَّ بَعْضَ أَصْحَابِنَا يَفْتَرُونَ وَيَقْذِفُونَ مَنْ خَالَفَهُمْ فَقَالَ الْكَسَّفُ عَنْهُمُ اَجْمَلُ ثُمَّ قَالَ وَاللهِ يَا اَبَا حَمْزَةَ إِنَّ النَّاسَ كُلَّهُمْ اَوْلَادُ الْبَغَايَا مَاخَلَا شِيعَتِنَا۔ابوحمزہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت امام باقر سے کہا کہ بعض لوگ اپنے مخالفین پر کئی کئی طرح کے بہتان لگاتے اور افتراء کرتے ہیں آپ نے فرمایا ایسے لوگوں سے بچ کر رہنا اچھا ہے پھر آپ نے فرمایا۔اے ابوحمزہ خدا کی قسم ! ہمارے شیعوں کے سوا باقی تمام لوگ اولا د بغایا ہیں۔۹۔حضرت امام جعفر صادق کا مندرجہ ذیل قول بھی ملاحظہ ہو۔”مَنْ أَحَبَّنَا كَانَ نُطْفَةَ الْعَبْدِ وَمَنْ اَبْغَضَنَا كَانَ نُطْفَةَ الشَّيْطَان» (فروغ كافي جلد ۲ کتاب النکاح صفحه ۲۱۶ مطبوعہ نولکشور لکھنو) کہ جو شخص ہمارے ساتھ محبت کرتا ہے وہ تو اچھے آدمی کا نطفہ ہے مگر وہ جو ہم سے عداوت رکھتا ہے وہ 66 نطفہ شیطان ہے۔" اب ایک طرف امام ابو حنیفہ کا فتویٰ پڑھو۔کہ حضرت عائشہ پر زنا کی تہمت لگانے والے سب حرامزادے ہیں اور دوسری طرف حضرت امام باقر کا فتویٰ پڑھو کہ سوائے شیعوں کے باقی سب