مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 671 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 671

671 کے پانی سے وضو کر لیا کریں۔تو حضور صلعم نے فرمایا المَاءُ طَهُورٌ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ کہ یہ پانی پاک ہے پلید نہیں۔پس بے شک وضو کر لیا کرو۔حالانکہ وہیں پر لکھا ہے :۔هِيَ بِرِّ تُلْقَى فِيهَا الْحِيَضُ وَلُحُومُ الْكِلابِ کہ یہ وہ کنواں تھا جس میں خون حیض اور کتوں کا گوشت پڑتا تھا۔وہیں پر ابو داؤد کی روایت کے حوالہ سے یہ بھی لکھا ہے کہ اس کنوئیں کا پانی صحابہ پی بھی لیا کرتے تھے۔(مشقی مؤلفہ ابن تیمیہ صفحہ ۱ اباب حكـم الـسمـاء اذا لاقته النجاسة طبع اولى مطبع رحمانیہ بمصر ) ۴۔عیسائیوں کے ہاتھ کا پنیر کھانے میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں کیونکہ قرآن مجید میں ہے۔وَطَعَامُ الَّذِينَ أوتُوا الْكِتُبَ حِلٌّ لَّكُمْ (المائدۃ ) کہ عیسائیوں اور یہودیوں کے ہاتھ کا یا ان کا بنا ہوا کھانا حلال ہے۔باقی رہا اس کے متعلق یہ مشہور ہونا کہ اس میں سور کی چربی ہوتی تھی۔تو اس کے متعلق حضرت اقدس علیہ السلام کا مکمل فقرہ یوں ہے:۔عیسائیوں کے ہاتھ کا پنیر کھا لیتے تھے حالانکہ مشہور تھا کہ اس میں سور کی چربی پڑتی ہے اصول یہ تھا کہ جب تک یقین نہ ہو ہر ایک چیز پاک ہے۔محض شک سے کوئی چیز پلید نہیں ہو جاتی“۔(اخبار الفضل قادیان ۲۲ فروری ۱۹۲۴ء صفحه ۹ مکتوب محرره ۲۵ نومبر ۱۹۰۳ء) پس یہ کہنا کہ اس پنیر میں فی الواقعہ سور کی چربی ہوتی تھی حضرت اقدس علیہ السلام پر افتراء ہے حضرت اقدس نے تو یہ فرمایا ہے کہ بات غلط طور پر لوگ مشہور کرتے ہیں مگر چونکہ یہ بات غلط تھی اور صحابہ کے علم کے رو سے بھی اس پنیر میں سور کی چربی نہ ہوتی تھی۔اس لیے وہ اس کو استعمال کر لیتے تھے۔غرضیکہ اس میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں ہے۔اور صحابہ کا یہ فعل قرآن مجید کی مندرجہ بالا آیت کے عین مطابق تھا لیکن ممکن ہے کہ معترض کی تسلی بغیر حوالے کے نہ ہو۔اس لیے مندرجہ ذیل حوالجات ملاحظہ ہوں :۔ا۔وَجُوخٌ اِشْتَهَرَ عَمَلُهُ بِشَحْمِ الْخِنْزِيرِ وَ جُبُنٌ شَامِيٌّ اِشْتَهَرَ عَمَلُهُ بِالْفَحْتِ الْخِنْزِيرِ وَقَدْ جَاءَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جُبْنَةٌ مِنْ عِنْدِهِمْ فَأَكَلَ مِنْهَا وَلَمْ يَسْتَلْ عَنْ ذَالِكَ۔ذَكَرَهُ شَيْخُنَا فِي شَرْحِ الْمِنْهَاجِ“۔(فتح امین شرح قرة العین مصنفہ علامہ شیخ زین الدین بن عبدالعزیز مطبوع ۱۳۱۱ھ صفحریه اباب الصلوۃ) ب۔جوخ جو مشہور ہے بنانا اس کا ساتھ چربی سور کے اور پنیر شام کا جو مشہور ہے بنانا اس کا ساتھ مایۂ سؤر کے اور آیا جناب سرور علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس پنیر ان کے پاس سے۔پس کھایا