مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 669
669 ۱۸۔ایس مشت خاک را گر نہ بخشم چه کنم مرزا صاحب نے لکھا ہے (البدر جلد نمبر ۱ مورخہ ۲ جنوری ۱۹۰۳، صفحہ ۷۷ ) کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو فارسی زبان میں مندرجہ بالا الہام ہوا۔اس کا حوالہ دو؟ جواب:۔یہ حدیث کتاب کو ثر النبی "باب الفاء میں ہے جو قادیان کے کتب خانہ میں موجود ہے۔باقی رہا نبی کو غیر زبان میں الہام ہونا۔تو اس کا جواب بالتفصیل الہامات پر اعتراضات کے جوابات میں گزر چکا ہے۔۱۹۔طاعون کے وقت شہر سے نکلنا مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ حدیث میں ہے جس شہر میں وہا ہو۔اس شہر کے لوگ بلا توقف شہر سے باہر نکل آئیں۔ریویو جلد ۶ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۰۷ء صفحه ۳۶۵) جواب:۔(الف) يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ هَذَا الطَّاعُونَ رِجْسٌ فَتَفَرَّقُوا عَنْهُ فِي الشَّعَابِ۔اے لوگو ! یہ طاعون نہایت خبیث ہے۔پس تم گھاٹیوں اور میدانوں میں پھیل جاؤ۔( قول عمر و بن عبسہ کنز العمال جلد ۲ صفحه۲۲۴ بڑی سختی والی ہمسند احمد بن حنبل حدیث شرجیل بن مسنہ حدیث ۱۷۷۵۳) (ب) قرآن مجید میں ہے۔وَأَحْيَيْنَا بِهِ بَلْدَةً مَّيْتًا ( ق :۱۲) پس شہر یا گاؤں کی ملحقہ زمینیں شہر ہی میں شامل ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو منع فرمایا ہے۔وہ شہر سے باہر نکلنے سے ہے۔اس امر سے منع نہیں فرمایا کہ شہر یا گاؤں کی ملحقہ اراضیات میں بھی نہ جایا جائے۔۲۰۔چاند و سورج کو دو دفعہ گرہن حضرت مرزا صاحب نے حقیقۃ الوحی صفحہ ۱۹۵ طبع اول میں لکھا ہے کہ حدیث میں ہے کہ مہدی کے وقت میں کسوف خسوف رمضان دو دفعہ ہو گا۔چنانچہ امریکہ اور ہندوستان میں دو دفعہ یہ کسوف خسوف ہوا۔جو میری صداقت کی دلیل ہے۔حدیث و کتاب کا حوالہ دو جہاں دو مرتبہ خسوف کا ذکر ہو۔الجواب:۔اس کے حوالہ کے لیے دیکھو مج الکرامۃ از نواب صدیق حسن خان صاحب مطبع شاہجہانی بھوپالی صفحه ۳۴۴۔پیش از یں کہ ماہ رمضان گزشته باشد۔دودے دو کسوف شمس و قمر شده باشد - انتی و در اشاعت گفته دو بار در رمضان خسوف قمر شود