مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 662 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 662

662 کے کشف کا حوالہ دو۔جواب:۔دراصل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اربعین نمبر ۲ یا کسی دوسری کتاب میں اس ضمن میں انبیاء گزشتہ" کا لفظ نہیں لکھا بلکہ اولیاء گزشتہ لکھا ہے۔چنانچہ اربعین (جو حضرت اقدس کے زمانہ میں چھپی تھی) اس کے دونوں ایڈیشنوں میں علی الترتیب صفحہ ۲۳ وصفحہ ۲۵ پر اولیاء گزشتہ ہی کا لفظ ہے، ہاں اربعین نمبر ۲ کے ایک نئے ایڈیشن میں جو بک ڈپو نے شائع کیا ہے کاتب کی غلطی سے لفظ اولیا ء کی بجائے انبیاء “ لکھا گیا ہے۔وہ حجت نہیں۔تمہیں شرم آنی چاہیے کہ محض کتابت کی غلطیوں کی بناء پر مخلوق خدا کو دھوکا دے کر حق کے راستہ میں روکاوٹیں پیدا کرتے ہو۔حالانکہ تم کو بارہا مناظرات میں اربعین نمبر ۲ ایڈیشن اول علیحدہ صفحہ ۲۳ اور مجموعہ نمبر او نمبر ۲ صفحہ ۲۵ سے لفظ ’اولیا ء“ دکھایا بھی جاچکا ہے۔۱۲۔انبیاء گزشتہ کی پیشگوئی حضرت مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ ہر نبی نے مسیح موعود کی آمد کی خبر دی ہے اس کا حوالہ دو؟ الجواب: بخاری شریف میں ہے:۔قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم مَا بُعِثَ نَبِيٌّ إِلَّا أَنْذَرَ أُمَّتَهُ الْاعْوَرَ الْكَذَّابَ (بخاری کتاب الفتن باب ذکر الدجال ) کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی نبی ایسا نہیں گزرا جس نے اپنی امت کو دقبال سے نہ ڈرایا ہو۔“ پس جہاں تمام انبیاء دقبال کا ذکر کرتے رہے ضروری ہے کہ اس کے قاتل مسیح موعود کا بھی اس کے ساتھ ہی ذکر کرتے رہے ہوں۔۲۔ذرا مہر بانی کر کے پہلے تمام نبیوں کی کتابوں سے’ کانے دجال کا ذکر نکال کر دکھا دو۔ہم وہیں سے مسیح موعود کی آمد کی پیشگوئی بھی نکال دیں گے۔۔ہم نے ذکر کیا ہے کہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ انبیاء گزشتہ اپنی امتوں کے سامنے دجال کی آمد کا ذکر تو کریں مگر اس کے قاتل مسیح موعود کا ذکر نہ کریں۔اس کی تائید دلائل النبوت کے مندرجہ ذیل حوالہ سے ہوتی ہے۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔۔۔قَالَ مُوسَى ) يَا رَبِّ إِنِّي أَجِدُ فِي الْاَلْوَاحِ أُمَّةً يُؤْتَوْنَ الْعِلْمَ الأَوَّلَ وَالْآخِرَ فَيَقْتَلُونَ قُرُونَ الضَّلَالَةِ