مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 620 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 620

620 دیکھو توفیقات الہامیہ مصری و تقویم عمری ہندی) اس نقشہ سے صاف طور معلوم ہو جاتا ہے کہ ماہ پھاگن میں جمعہ کو چاند کی چودھویں تاریخ صرف دو سالوں میں آئی۔(۱) ۱۷ / فروری ۱۸۳۲ء (۲) ۱۳/ فروری ۱۸۳۵ء مطابق ۱۴/شوال ۱۲۵۰ ھ ہجری۔ست ہے۔اب حضرت مسیح موعود کی دوسری تحریرات کو دیکھیں تو بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہی تاریخ یہ عجیب امر ہے اور میں اس کو خدا تعالیٰ کا ایک نشان سمجھتا ہوں کہ ٹھیک بارہ سونوے ہجری میں خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ عاجز شرف مکالمہ ومخاطبہ پاچکا تھا۔“ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۰۸) گویا ٹھیک ۱۲۹۰ھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر سلسلہ وحی والہام شروع ہوا اس وقت حضور ”جب میری عمر چالیس برس تک پہنچی تو خدا تعالیٰ نے اپنے الہام اور کلام سے مجھے کی عمر کتنی تھی ؟ فرماتے ہیں:۔مشرف کیا۔“ پھر دوسری جگہ فرماتے ہیں: تریاق القلوب روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۳ ۲۸) تھا برس چالیس کا میں اس مسافرخانہ میں جبکہ میں نے وحی ربانی سے پایا افتخار براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۳۵) پس ثابت ہوا کہ ۱۲۹۰ھ میں حضور کی عمر ۴۰ برس تھی۔۱۲۹۰-۴۰ = ۱۲۵۰۔پس حضور کی پیدائش کا سال ۱۲۵۰ ھ ثابت ہوا۔غرضیکہ مندرجہ بالا تحقیق کی رو سے قطعی اور یقینی طور پر معلوم ہوگیا کہ حضرت اقدس کی تاریخ ولادت ۱۴ شوال ۱۲۵۰ھ مطابق ۱۳ / فروری ۱۸۳۵ء بروز جمعہ ہے۔حضرت کی وفات ۲۴ / ربیع الثانی ۱۳۲۶ھ مطابق ۲۶ رمئی ۱۹۰۸ء کو ہوئی۔اب ۱۳۲۶-۱۲۵۰ = ۶ ۷ سال۔گویا حضور کی عمر ۷۵ سال ۶ مہینے اور ا دن ہوئی۔جو عین پیشگوئی کے مطابق ہے۔