مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 520 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 520

520 میں ہوں۔۲۲- حجر اسود تنم حضرت فرماتے ہیں کہ خواب میں کسی شخص نے میرے پاؤں کو بوسہ دیا۔میں نے کہا کہ حجر اسود جواب:۔ا۔خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کی تشریح فرما دی ہے۔"وَانی آنا الْحَجَرُ الأَسودُ الَّذِى وُضِعَ لَهُ الْقُبُولُ فِي الْأَرْضِ وَالنَّاسُ يَمَسُّهُ يَتَبَرَّكُونَ “۔اس پر حاشیہ میں لکھتے ہیں۔قَالَ الْمُعَبِّرُونَ إِنَّ الْمُرَادَ مِنَ الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ فِي عِلْمِ الرُّؤْيَا الْمَرْءُ الْعَالِمُ الْفَقِيهُ الْحَكِيمُ (الاستفتاء عربی صفحه ام ) کہ میں وہ حجر اسود ہوں جس کو خدا نے دنیا میں مقبولیت دی ہے اور جس کو لوگ برکت حاصل کرنے کے لئے چھوتے ہیں۔حاشیہ میں لکھتے ہیں :۔کہ استادان فن تعبیر نے لکھا ہے کہ علم الرویا میں حجر اسود سے مراد عالم، فقیہ اور حکمت والا انسان ہوتا ہے۔گویا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس رویا کی تعبیر بھی فرما دی ہے۔۲۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت علیؓ کو فرماتے ہیں:۔يَا عَلِيُّ أَنْتَ بِمَنْزِلَةِ الْكَعْبَةِ۔» (فردوس الاخبار دیلمی صفحه ۴ ۳۱ باب الیاء ) یعنی اے علی ! تو بمنزلہ کعبہ کے ہے۔۔حضرت محی الدین ابن عربی رحمۃ اللہ علیہ حریر فرماتے ہیں :۔" حضرت امیر المومنین امام المتقین علی ابن اب طالب کرم اللہ وجہ۔۔۔۔خطبہ لوگوں کو کہہ رہے تھے کہ میں اسم اللہ سے لفظ دیا گیا ہوں۔اور میں ہی اس اللہ کا جنب ( پہلو ) ہوں جس میں تم نے افراط و تفریط کی ہے اور میں ہی قلم ہوں۔اور میں ہی لوح محفوظ ہوں اور میں ہی عرش ہوں اور میں ہی کرسی ہوں اور میں ہی ساتوں آسمان ہوں اور میں ہی ساتوں زمین ہوں۔“ متقدمه فصوص الحکم فصل هشتم مترجم اردو صح ۶۰ ۶۱ ) ۴۔حضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:۔د میں مدت تک کعبہ کا طواف کرتا رہا لیکن خدا جب خدا تک پہنچ گیا تو خانہ کعبہ میرا طواف کرنے لگا۔“ (تذکرۃ الاولیاء باب ۷۸ صفحه ۲۹۷) حضرت بایزید بسطامی کی عظمت شان ممکن ہے کہ کوئی شخص یہ کہہ کر ٹالنے کی کوشش کرے کہ بایزید بسطامی کا قول حجت نہیں لیکن