مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 473 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 473

473 جادوگر ہے ساحر بھارا مسمریزم جانے رمل نجوم تے ہور بہتیرے کسی علم پچھانے بجلی آسمانی مصنفہ مولوی فیض محمد تصفحه ۱۲۳) یعنی مرزا قادیانی (علیہ الصلوۃ والسلام ) جادوگر اور ساحر ہیں اور مسمریزم اور ریل و نجوم وغیرہ علوم خوب جانتے پہچانتے ہیں۔دوسری وجہ: يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللهِ بِأَفْوَاهِهِمْ۔“ (الصف: ۹) کہ لوگ چاہیں گے کہ خدا کے نور کو اپنے منہ کی پھونکوں سے بجھا دیں۔واللهُ مُتِمُّ نُورِه مگر خدا تعالیٰ اپنے نور کو پورا کرے گا۔اس آیت میں (جو اسمه أَحْمَدُ والی آیت کے ساتھ ہی ملحق ہے ) اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ احمد رسول کا زمانہ وہ ہوگا جس میں اسلام کو تلوار کے زور سے مٹانے کی کوشش نہیں کی جائے گی۔بلکہ مزعومہ دلائل کے ساتھ اسلام کا مقابلہ کیا جائیگا۔گویا منہ کی پھونکیں ماری جائینگی۔سو یہ علامت بھی صاف طور پر بتاتی ہے کہ حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کی پیشگوئی کے مصداق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نہیں بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خاص غلام احمد رسول اللہ ہے۔کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ منہ کی پھونکوں کا نہ تھا بلکہ لوگ اسلام کو تلواروں کی طاقت سے مٹانا چاہتے تھے۔لیکن آج دلائل مزعومہ کے زور یعنی منہ کی پھونکوں سے اسلام کو بجھایا جارہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ حاسد سلسلہ رسوائے عالم اخبار ”زمیندار“ کے ٹائٹل پر بھی یہ شعر لکھا ہوا ہوتا ہے کہ نور خدا ہے کفر کی حرکت پر خندہ زن پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا تیسری وجہ:۔یہ ہے کہ اس سے اگلی آیت ہے: هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلى الدين كله الخ ، کہ وہی اللہ ہے جس نے احمد رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تا کہ وہ اسلام کو تمام دوسرے دینوں پر غالب کر دے۔اس آیت کے متعلق تمام مفسرین کا اتفاق ہے کہ یہ آیت مسیح موعود کے متعلق ہے کیونکہ اسلام کا یہ موعودہ غلبہ اسی کے زمانہ میں ہوگا۔جیسا کہ حدیث میں ہے:۔ا وَيُهْلِكُ اللهُ فِي زَمَنِهِ الْمِلَلَ كُلَّهَا إِلَّا الْإِسْلَامَ (ابو داؤد کتاب الملاحم باب خروج دجال قبل يوم القيامة)