مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 404 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 404

404 یعنی امام احمد بیٹی اور ایک جماعت محدثین نے اس راوی کو ضعیف قرار دیا ہے دار قطنی اسے متروک الحدیث کہتے ہیں اور ابن عدی کے نزدیک اس کی تمام کی تمام روایات مشکوک ہیں۔اسی طرح اسے نسائی نے متروک الحدیث قرار دیا ہے اور ابن معین ، ترمذی اور ابن سعد کے نزدیک بھی ضعیف ہے۔(تهذيب التهذيب زرافظ ابورافع اسمعيل بن رافع ) پس یہ روایت بھی جعلی ہے۔جواب نمبر ۲:۔حدیث کے الفاظ ہی بتا رہے ہیں کہ اس میں صرف ان انبیاء کاختم ہونا مذکور ہے جو آ کر نئی امت بناتے ہیں اور نئی شریعت لے کر آئیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء اور متابعت سے باہر ہو کر دعویٰ نبوت کریں۔جواب نمبر ۳:۔اس حدیث کی تشریح مسلم کی دوسری حدیث کرتی ہے:۔قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِنِّى اخِرُ الْأَنْبِيَاءِ وَ أَنَّ مَسْجَدِى أَخِرُ الْمَسْجِدِ (مسلم كتاب الحج باب فضل الصلوة في مسجد المدينة و مكة وكنز العمال كتاب الفضائل فضائل الامكنة والازمنة فضل الحرمين والمسجد الاقصی حدیث نمبر ۳۴۹۹۴) که رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں آخری نبی ہوں اور میری مسجد آخری مسجد ہے۔کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد کے بعد اور کوئی مسجد نہیں بنی؟ بلکہ جتنی مسجد میں دنیا میں موجود ہیں سب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد کے بعد ہی تعمیر ہوئی ہیں کیا ان کی تعمیر نا جائز ہوئی ہے؟ نہیں بلکہ حدیث کا مطلب یہ ہے کہ اب میری مسجد کے بعد اور کوئی ایسی مسجد نہیں بن سکتی جو اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے نہ بنائی گئی ہو جو میری مسجد کا مقصد ہے یا جس میں وہ نماز نہ پڑھی جائے جو میری مسجد میں پڑھی جاتی ہے یا جس کا قبلہ اور ہو۔غرضیکہ مغائرت اور مخالفت کے معنوں میں یہاں اخِرُ الْمَسْجِدِ آیا پس یہی آخر الانبیاء کا مطلب ہے کہ میرے بعد کوئی ایسا نبی نہیں آسکتا جو نئی شریعت لائے یا میری شریعت کے خلاف ہو یا میری اتباع کے خلاف ہو یا میری اتباع اور متابعت سے باہر ہو کر نبوت کا دعوی کرے۔مگر ہماری بحث غیر تشریعی امتی نبوت میں ہے۔لفظ آخر کی مثالیں عربی نمبر :۔شَرَ وُدِّى وَ شُكْرِى مِنْ بَعِيدٍ لَا خَيْرَ غَالِبٍ أَبَدًا رَبِيعٍ (ديوان الحماسه لابی تمام حبیب بن اوس الطائى باب الحماسه وقال قيس بن زهیر صفحه ۱۲۵ مترجم اردو)