مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 377 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 377

377 ان کی اولاد چلی۔ظاہر ہے کہ ابنُ الْاِبنِ ابن “۔حضرت مسیح موعود کا ایک دوسرا الہام تھا:۔شروع ہوگی۔“ 66 يَنْقَطِعُ ابَاتُكَ وَيُبْدَءُ مِنْكَ“ ( تذکرہ صفحه ۵۳ ایڈیشن نمبر ۴ ) کہ تیرے والدین اور آباؤ اجداد کی نسل منقطع ہو جائے گی اور آئندہ تیرے ذریعہ سے پھر اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء میں یہ کلام الہی درج ہے۔ہر ایک شاخ تیرے جدی بھائیوں کی کائی جائے گی اور وہ جلد لا ولد رہ کر ختم ہو جائے گی۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ ۱۰۲)۔اور میں تیری ذریت کو بہت بڑھاؤں گا اور برکت دوں گا۔اندریں حالات ” خاتم الاولاد“ کے معنی یہ ہیں کہ وہ اپنے والدین کا ان معنوں میں آخری بچہ ہو کہ اس کے سوا ان کی اولاد کا سلسلہ کسی اور بچے کے ذریعہ سے نہ چلے بلکہ صرف اس کے ذریعہ سے اولاد کا سلسلہ چلے۔پس ” خاتم النبین “ کے بھی یہی معنی ہوئے کہ دوسرے نبیوں کا سلسلہ ختم ہو جائے اور آئندہ نبیوں کا سلسلہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ چلے۔جس طرح خاتم الاولاؤ کے بعد اولاد کا سلسلہ بند نہیں ہوا اسی طرح خاتم النبین“ کے معنی یہ نہیں ہو سکتے کہ آئندہ نبیوں کا سلسلہ بکلی بند ہو جائے۔البتہ موسی عیسی، یحیی، زکریا اور دیگر انبیا علیہم السلام کی نبوتیں حضرت محمد رسول اللہ صلعم کی بعثت سے ختم ہو گئیں۔اب ” خاتم النبیین“ کے ذریعہ توسط اور فیض سے نبوت کا سلسلہ شروع ہوگا۔پس تریاق القلوب کے حوالے سے تمہارا مقصود حاصل نہیں ہوسکتا۔۔اس تریاق القلوب کے اگلے صفحہ یعنی طبع اول تقطیع کلاں کے صفحہ ۱۵۸ وطبع ثانی تقطیع خورد کے صفحہ ۳۰۲ پر عربی عبارت کر کے (جس میں لفظ خاتم الا ولا داستعمال ہوا ہے ) حضرت نے اس کا خود ہی اردو تر جمہ بصورت ذیل درج فرمایا ہے فَهُوَ خَاتَمُ الاولادِ (فصوص الحکم نص حکمت نقشیه کلمه شیشیه جز و دوم ) اور وہ خاتم الاولاد ہو گا یعنی اس کی وفات کے بعد کوئی کامل بچہ پیدا نہیں ہوگا۔پس ثابت ہوا کہ خاتم الاولاد کا محاورہ عربی کے لحاظ سے ترجمہ ” کامل بچہ ہے اور مراد یہ ہے کہ آپ کے والدین کے دوسرے بچے بھی تھے لیکن چونکہ آگے ان کی نسل منقطع ہو گئی اس لئے وہ کامل بچے کہلانے کے مستحق نہ تھے لیکن چونکہ آپ ایسے بچے تھے جن کے ذریعہ آئندہ کے لئے آپ کے والدین کی اولاد کا سلسلہ چلا اس لئے ” کامل بچہ کہلانے کے آپ مستحق ہوئے۔اس مفہوم کے لحاظ سے آنحضرت صلعم کے خاتم النبیین ہونے کا مطلب یہ ہوا کہ آپ ” کامل نبی ہیں کیونکہ آپ