مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 361 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 361

361 ب۔ایک دوسری روایت میں ہے۔أَنَا خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ وَاَنْتَ يَا عَلِيٌّ خَاتَمُ الْأَوْلِياءِ۔“ (تفسیر صافی زیر آیت خاتم النبيين احزاب رکوع ۳) کہ اے علی ! میں خاتم الانبیاء ہوں اور تو خاتم الاولیاء ہے۔۳۔فتوحات مکیہ کے ٹائٹل پیج پر حضرت شیخ محی الدین ابن عربی کو خاتم الاولیا لکھا ہے۔۴۔خود دیو بندی علماء نے اس محاورہ کو استعمال کیا ہے چنانچہ مولوی محمود الحسن صاحب دیو بندی نے مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی کی وفات پر جو مرثیہ لکھا۔اس کے ٹائٹل پیج پر متوفی کو خاتم الاولیاء والمحد ثین کہا ہے۔۵۔مولوی بدر عالم صاحب مدرس دیو بند نے اپنے رسالہ ”الجواب الفصیح کے صفحہ پر مولوی انورشاہ سابق صدرالمدرسین دیوبند کو خاتم المحد ثین و آئمۃ السابقین لکھا ہے۔۶۔حضرت شاہ عبدالعزیز صاحب محدث دہلوی کے رسالہ ” عجالہ نافعہ جلد اول) کے ٹائٹل پہنچ پر حضرت شاہ صاحب موصوف کو خاتم المحد ثین لکھا ہے۔وو ے۔حضرت غوث اعظم پیرانِ پیر سید عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں بگ تُخْتَمُ الْوَلَايَةُ (فتوح الغیب مقالہ نمبر ۴ صفحه ۲۳ نولکشور ) اور اس کا ترجمہ شیخ عبدالحق صاحب محدث دہلوی نے یہ کیا ہے:۔در زمان تو مرتبہ ولایت و کمال تو فوق کمالات همه باشد و قدم تو برگردن همه افتد ( فتوح الغیب مقالہ نمبر ۴ صفحہ ۷ ) یعنی حضرت سید عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے جو یہ فرمایا کہ اے انسان تو خلقت سے مر جائے گا تو ترقی کرتے کرتے خاتم اولیاء ہو جائے گا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ تو ولایت کے مرتبہ کے کمال پر پہنچ جائے گا اور تیرا مقام ولایت سب ولیوں سے بالا تر ہوگا اور تیرا قدم باقی ولیوں کی گردن پر ہوگا۔چنانچہ ندائے غیب ترجمہ اردو فتوح الغیب مطبوعہ اسلامیہ ٹیم پریس لاہور میں بگ تُخْتَمُ الْوَلَايَةُ کا ترجمہ یہ لکھا کہ تو ایسا عزت دار ہو جائے گا کہ تیری مثل کوئی نہ ہوگا اور تو گا نہ وتہاء پردہ الہی میں چھپا لیا جائے گا۔تیری مانند اولیاء وقت بھی نہ ہوسکیں گے بلکہ تو اس وقت ہر ایک رسول اور نبی کا وارث ہو جائے گا ولایت کا ملہ تجھ کول جائے گی۔‘ (ندائے غیب صفحہ ۷ ) پس خاتم النبیین کے بھی معنی یہی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے درجہ کو کوئی رسول نہ پا