مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 313 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 313

313 اپنے قبلہ کی تائید میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کا بیت المقدس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنا بطور سند کے پیش کرے، حالانکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ فعل محض رسمی تھا۔کیونکہ سنتِ انبیاء یہی ہے کہ وہ پہلے نبی کی امت کے عام عقائد اور اصولی اعمال پر گامزن رہتے ہیں جب تک کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے خاص حکم کے ذریعہ ان کو روکا نہ جائے۔یہی حال یہاں ہے۔(خادم)