مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 299
299 کیوں نا جائز ہے کہ ہم قرآن شریف وحدیث اور واقعات کی روشنی میں اس کے صحیح معنی بیان کریں؟ (۸) قرآن مجید میں ہے قُتِلَ الْإِنْسَانَ مَا اكْفَرَهُ مِنْ أَيِّ شَيْءٍ خَلَقَهُ مِنْ أَيِّ شَيْءٍ خَلَقَه۔۔۔۔تم آمانَهُ فَأَقْبَرَهُ (عبس : ۱۸ تا۲۲) گویا ہر انسان خواہ وہ ہندو ہو خواہ پارسی مرکز ” قبر میں ہی جاتا ہے پھر بتاؤ کہ وہ لوگ جن کی لاشیں جلا دی جاتی ہیں یا جن کو درندے کھا جاتے ہیں ، یا جن کو مچھلیاں سمندر میں کھا جاتی ہیں کیا وہ بھی اس آیت کے مطابق قبر میں جاتے ہیں یا نہیں؟ اگر نہیں جاتے تو ثابت ہوا کہ (۱) وہ انسان نہیں (۲) ان (غیر مسلموں) کو عذاب قبر نہیں ہوگا اور اگر کہو کہ قبر میں جاتے ہیں تو ثابت ہوا کہ قبر سے مراد ظاہری قبر کی مٹی نہ رہی بلکہ کوئی روحانی حالت ”قبر“ کے نام سے موسوم ہوئی۔پس کیوں قبر کے وہی معنی يُدْفَنُ مَعِيَ فِى قَبْرِى (مشكوة المصابيح كتاب الفتن باب نزول عيسى بروایت ابن جوزي في الكتاب الوفا مطبع مجید کا نپور صفحہ ۴۸۰ و مطبع احمدی دہلی صفحه ۴۷۲ ) والی حدیث میں نہ لئے جائیں۔اس طرح حدیث میں بھی آتا ہے۔اَلْقَبُرُ رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ اَوْحُفْرَةٌ مِنْ حُفْرِ النِّيْرَانِ (ترمذی ابواب صفة القيامة حدیث نمبر ۲۴۶۰) کہ قبر جنت کے باغوں میں سے ایک باغیچہ یا جہنم کے گڑھوں میں سے ایک گڑھا ہے۔(۹) اگر آج حضرت عیسی آجا ئیں تو کیا تم اس وقت تک ایمان نہ لاؤ گے جب تک کہ وہ مرکز آنحضرت کی قبر میں مدفون نہ ہو جائیں؟ (۱۰) اگر اس حدیث میں عیسی بن مریم سے مسیح ناصری مراد لیتے ہو تو پھر اسی حدیث سے ثابت ہوا کہ وہ فوت ہو چکے ہیں کیونکہ آنحضرت نے فرمایا يُدْفَنُ مَعِی کہ وہ آنحضرت کے ساتھ ہی دفن کر دیئے گئے گویا آنحضرت نے فرمایا کہ دنیا میں اگر کسی انسان کو اللہ تعالیٰ اتنا لمبا زمانہ زندہ رکھتا تو یقیناً ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہوتے۔آپ سے زیادہ خدا کو اور کون پیارا ہے؟ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔آفَابِنُ مِتَ فَهُمُ الْخُلِدُونَ (الانبياء : ۳۵) کہ خدا تعالیٰ کی غیرت یہ برداشت نہیں کر سکتی کہ آنحضرت تو فوت ہو جائیں اور آپ سے پہلے انبیاء اتنا عرصہ زندہ رہیں۔پس آنحضرت نے فرما دیا کہ یاد رکھو جب تم مجھ کو دفن کر رہے ہو گے تو اسی وقت یہ ثابت ہو جائے گا کہ پہلا کوئی نبی زندہ نہیں رہا۔قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ (المائدة: (۶) کم از کم اس وقت تو مانو گے کہ عیسی بھی زندہ نہیں گویا عیسی میرے ساتھ ہی دفن ہو جائیں گے۔(فَافُهُمْ أَيُّهَا الْعَاقِلُونَ)۔